مسافرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کیلئے پراکس بورڈ کی نئے قواعدوضوابط کی منظوری

0
32

مسافرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کیلئے پراکس بورڈ کی نئے قواعدوضوابط کی منظوری
نئے رولز کی حتمی منظوری کیلئے ریلوے بورڈ کااجلاس 22دسمبر کو ہوگا،فیصلے کے بعد کمرشل مینجمنٹ پراکس کے حوالے کردی جائے گی

اسلام آباد(محمداویس)مسافرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ لینے کے لیے پراکس بورڈ نے نئے رولز کی منظوری دے دی ۔ پراکس بورڈ سے نئے رولز کی منظوری کے بعد اب ریلوے بورڈ سے منظوری لی جائے گی جس کااجلاس 22دسمبر کو ہوگا، اس کے بعد مسافرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ پراکس کے حوالے کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مسافرٹرنیوں کی کمرشل مینجمنٹ کی آئوٹ سورسنگ میں ناکامی کے بعد مسافرٹرینیں پاکستان ریلوے کی اپنی کمپنی پراکس کو دینے کے لیے کام شروع ہوگیاہے اس حوالے سے گذشتہ روز پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروسز(پراکس)کے بورڈ کااجلاس سیکرٹری وچیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی کی سربراہی میں ہو۔ا اجلاس میں دیگر بورڈ ارکان نے بھی شرکت کی۔ بورڈ میںسی ای اور ریلوے نثار میمن ،ایم ڈی پراکس عامربلوچ ،ممبرفنائس وزارت ریلوے،اے جی ایم ٹریفک ،اے جی ایم ا نفرسٹرکچر،اے جی ایم مکینیکل،جنرل منیجر ڈبلیواینڈایس آئی اورجنرل منیجرایم اینڈ ایس پاکستان ریلوے شامل ہیں ۔

اجلاس میں پراکس کے نئے رولز پیش کئے جائیں گے اور اس پر بورڈ ارکان کو بریفنگ دی گئی جس کے بعد بورڈ نے پراکس کے نئے رولز کی منظوری دے دی جس کے بعد پراکس ریلوے کے مسافرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ لینے کے قابل ہو گی ہے پراکس بورڈ سے نئے رولز کی منظوری کے بعد ریلوے بورڈ سے نئے رولز کی منظوری لے جائے گی اگر ریلوے بورڈ مسافرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ پراکس کے حوالے کرنے کی منظور ی دے دی تو تمام مسافرٹرینیں پراکس کے حوالے کردی جائیں گئیں ریلوے بورڈ کااجلاس 22دسمبر کو سیکرٹری ریلوے بورڈ ظفرذمان رانجھا کی سربراہی میں ہوگا۔ذرائع کاکہناہے کہ جتنا ریلوے ان مسافرٹرنیوں سے کم رہی ہے اس سے زیادہ پر مسافرٹرینیں پراکس کودی جائیںگی جس سے ریلوے کوفائدہ ہوگا ۔واضح رہے کہ ٹرینوں کی باربارآوٹ سورسنگ میں ناکامی کے بعد وزیرریلوے سینیٹراعظم سواتی نے 4دسمبرکومسافرریل گاڑیاں پراکس کودینے کی ہدایت کی تھی جس کے لیے نئے رولز بنائے جارہے ہیں۔

Leave a reply