دوران پروازمسافر طیارے کے پائلٹس 37000 فٹ کی بلندی پر سوگئے

0
59

ادیس ابابا: افریقی ملک ایتھوپیا کے مسافر طیارے کے دونوں پائلٹس سوتے رہ گئے اور رن وے پیچھے چھوٹ گیا۔

باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سے ایتھوپیا کے جانے والے مسافر طیارے کے دونوں پائلٹس دوران پرواز 37000 فٹ کی بلندی پر سوگئے لینڈنگ سے قبل طیارے کی بلندی کم نہ ہونے پرادیس ابابا ائیرپورٹ کے ائیرٹریفک کنٹرول نے پائلٹوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔

بھارت: ریاست بہار میں نوسربازگروہ جعلی پولیس اسٹیشن چلاتا رہا

رپورٹ کے مطابق کاک پٹ میں آٹو پائلٹ الارم بجنے پر پائلٹس کی آنکھ کھلی اور انہوں نے طیارے کو لینڈ کروایا تاہم وہ طیارے کو پہلے سے طے شدہ رن وے پر لینڈ نہ کروا سکے۔

بوئنگ 737 طیارے کوجس میں 154 سیٹوں کی گنجائش ہے دو گھنٹے سے کم وقت میں اپنی منزل پرپہنچنا تھا۔ طیارے کے پائلٹس کے خلاف کارروائی کے بارے میں ائیرلائن نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے فانا نے رپورٹ کیا کہ ایتھوپیا ایئر لائنز کے عملے کو تحقیقات کے لیے چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ہوا بازی کے ایک تجزیہ کار نے ٹویٹر پر اس واقعے کو "گہری تشویشناک” قرار دیا۔

ایوی ایشن کے تجزیہ کار، ایلکس مچیرس نے کہا کہ پائلٹ کی تھکاوٹ کوئی نئی بات نہیں ہے، اور بین الاقوامی سطح پر ہوائی حفاظت کے لیے سب سے اہم خطرات میں سے ایک ہے-

چین کی ہوا میں معلق "اسکائی ٹرین”جو بجلی کےبغیربھی سفرکرسکتی ہے

Leave a reply