افسوس ناک حادثہ ، مسافر وین کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

0
39

افسوس ناک حادثہ ، مسافر وین کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

باغی ٹی وی : المناک حادثہ چکوال کے علاقے اعجاز آباد میں پیش آیا۔ مسافر وین کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Leave a reply