مسرت عالم بھٹ سید علی گیلانی کی جگہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے نئے سربراہ مقرر

مسرت عالم بھٹ کو سید علی شاہ گیلانی کی جگہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ آج سرینگر میں حریت کانفرنس کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا اس سے قبل وہ سید علی گیلانی کے ساتھ حریت کانفرنس کے سیکرٹری کی حیثیت میں کام کر رہے تھے ،کل جماعتی حریت کانفرنس کا ایک غیر معمولی اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا،کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں بابائے حریت سیدعلی گیلانی کی وفات پر حریت قائدین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہو گیا ہے اس کو پر کرنا مشکل ہے تاہم بابائے حریت کے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد اس بات کو محسوس کیا گیا کہ بابائے حریت کی وفات کے بعد حریت کانفرنس کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہے اور اس کو پر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تمام حریت قائدین نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ سینئر حریت رہنماء مسرت عالم بٹ کو حریت کانفرنس کا … مسرت عالم بھٹ سید علی گیلانی کی جگہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے نئے سربراہ مقرر پڑھنا جاری رکھیں