معروف سماجی شخصیت مسرت مصباح کی پوتی ورلڈ گولف لیگ کی سب سے کم عمرکھلاڑی بن گئیں

0
33

لاہور:معروف سماجی شخصیت مسرت مصباح کی پوتی ورلڈ گولف لیگ کی سب سے کم عمرایمبسڈربن گئیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں مقہور،مظلوم اور بے بس خواتین کی امید دکھیوں کی خیرخواہ مسرت مصباح کے حصے میں ایک بہت ہی بڑا قومی اعزاز آگیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق یہ اعزاز ان کی پوتی زویا نے حاصل کیا ہے ، زویا جس کو اس کی ہونہاری کی وجہ سے اورگولف کی بہترین کھلاڑی ہونے کہ وجہ سے بین الاقوامی گولف لیگ ، ملیگنز پی جی اے جونیئر لیگ میں مقابلے میں حصہ لینے کے لیے بلالیا گیا ہے

 

زویا کو یہ اعزا بھی حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی کم عمرگولف پلیر منتخب ہوکرپاکستان سے باہرپاکستان کی عزت کے لیے کھیلیں گی، زویا اس سلسلے میں ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا مقابلہ 12 تاریخ کوآزمائیں گی

یاد رہےکہ مسرت مصباح ایک ایسی این جی او چلا رہی ہیں‌ جہاں‌ ان خواتین کو نئ زندگی بخشنے کی کوشش کی جاتی ہے ، اس این جی او میں‌ تیزاب ، پٹرول اورآگ سے جلائی جانے والی خواتین کے سہارے کےلیے سیلون بنا کردیئے گئے ہیں‌تاکہ وہ کسی کے محتاج ہونے کی بجائے محنت مزدوری اوراچھے انداز سے اپنا پیٹ پال سکیں‌

Leave a reply