مشاہد اللہ خان کی وفات پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

0
71

مشاہد اللہ خان کی وفات پر سیاسی رہنماؤں کا اظہار افسوس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان وفات پا گئے ہیں،مشاہد اللہ خان کی وفات پر سیاسی و مذہبی رہنماؤن نے تعزیت کا اظہار کیا ہے

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس ہے۔ پارلیمانی و جمہوری اقدار کے فروغ میں انکا اہم کردار رہا۔ اللہ تعالی ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے پی ایم ایل (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سینیٹر مشاہد اللہ خان کی جمہوریت اور جمہوری رویوں کے فروغ کیلئے کاوشیں لائقِ تحسین ہیں. گورنر بلوچستان نے مرحوم مشاہد اللہ خان کی مغفرت اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطا کرنے کی دعا کی.

وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ سینٹر مشاہد اللہ خان کی وفات کا سن کر دلی رنج ہوا۔ انہوں نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ( ن )کے رہنما سینیٹر مشاہداللہ خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مشاہد اللہ ایک متحرک سیاسی کارکن اور پارلیمنٹیرین تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایوان بالا کے رکن اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما سینٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ مشاہد اللہ خان ایوان بالا کے ایک انتہائی فعال رکن تھے، انکی وفات سے ملک ایک مدبرسیاستدان اور ہم ایک بہترین دوست سے محروم ہوگئے ہیں۔ سینٹر مشاہد اللہ خان کی وفات ہمارے لیے انتہائی دکھ اور رنج کی گھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ خان کی ملکی سیاست اور پسماندہ طبقات کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے۔ انہوں نے مرحوم سینٹر کے اہل خانہ ، رفقاء اور احباب کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی

مخدوم جاوید ہاشمی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ ،مشاہد اللہ خان کی خبر سن کر دل صدمہ میں یے ایسا شاندار انسان اور سیاستدان ہمیشہ یاد رکھے جائے گا اللہ تعالی درجات بلند فرمائے آمین

مشاہد اللہ خان کی وفات پر ن لیگی رہنماون نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے،مشاہد اللہ خان کو ن لیگ کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ بھی جاری کیا گیا تھا اور وہ سینیٹ کے امیدوار تھے

مشاہد اللہ خان کئی ماہ سے علیل تھے، اطلاعات کے مطابق انکی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ میں ن لیگی رہنما ، کارکنان شریک ہوں گے

Leave a reply