مشیر خزانہ کی زیر صدارت وزارت خزانہ کا اجلاس، کیا ہوئے فیصلے

0
59

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کی زیر صدارت وزارت خزانہ کا اجلاس ، کیا ہوئے فیصلے

باغی ٹی وی : مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں اہم اجلاس ہوا.اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر معاونت فراہم کرنے پر غور کیا گیا.اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر سمیت عالمی بنک اور وزارت خزانہ کے اعلی حکام نے شرکت کی

یہ پیکج ایسی صنعتوں کے لئے ہے جو کم سے کم 5 افراد اور زیادہ سے زیادہ 30 افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہیںکاروبار کا رجسٹر ہونا لازمی نہیں مگر کاروبار کی موجودگی کی تصدیق کے لیے 3 قسم کے ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔اس پیکج کے تحت چھوٹی صنعتوں کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو بھی بہتر کرنے پر غور کیا گیا تاکہ وہ مشکل حالات میں ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر اپنا کام جاری رکھ سکیں۔

حکومت ان لوگوں کی مدد کا عزم رکھتی ہے جو اس قابل نہیں کہ مشکل وقت میں اپنے کاروبار کی جامد لاگت کو بھی پورا کرسکیں۔اس پیکج پر عملدرآمد کیلئے سمیڈا اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کی معاونت درکار ہوگی

Leave a reply