مشیر خزانہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

0
64

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، کام سے روکنے کی دائر درخواست عدالت نے خارج کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ مین مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی، عدالت کا کہنا تھا کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ بجٹ کون پیش کر سکتا ہے. درخواست گزار عدالت کے استفسار پر خاموش ہو گیا، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار کو کہا کہ تیاری کر کے عدالت آیا کریں، اور ایسی درخواستیں اس عدالت میں نہ دیا کریں ،عدالت نے حفیظ شیخ کو کام رسے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی.

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں حفیظ شیخ کو کام سے روکنے کی استدعا کی گئی تھی .درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کسی بھی غیر منتخب شخص کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کا حق حاصل نہیں.

Leave a reply