مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ ہیں،امریکی قونصلر ڈیرک چولیٹ کی وزیراعلیٰ کو یقین دہانی

مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ ہیں،امریکی قونصلر ڈیرک چولیٹ کی وزیراعلیٰ کو یقین دہانی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکی قونصلر ڈیرک چولیٹ کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں سیلاب کی تباہ کاریوں ،متاثرین کی امداد اور دیگر امور پر گفتگوکی گئی امریکی قونصلر ڈیرک چولیٹ نے سیلاب کے باعث جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سیلاب کو روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات کررہی ہے، متاثرین کو ریسکیو کرنے کے بعد انھیں خیمہ بستیوں میں منتقل کیا جارہا ہے،بارشوں میں 10.48 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں،6 لاکھ متاثرین خیمہ بستیوں میں مقیم ہیں،

امریکی قونصلر ڈیرک چولیٹ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں سندھ حکومت کے ساتھ ہیں، امریکی حکومت پاکستان کی سیلابی صورتحال سے باخبر ہے،امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 30 ملین ڈالرز کا اعلان کیا ہے امریکا نے 1.1 ملین ڈالر کی گرانٹ بھی دی ہے،

قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمان الثانی کی ملاقات ہوئی ہے قطر کے سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ سے بارشوں سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، اور کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان بالخصوص سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمان الثانی کو سیلاب کے باعث تباہی سےآگاہ کیا اور کہا کہ سیلاب سے15لاکھ گھراور تمام فصلیں پانی میں ڈوب گئی ہیں،سندھ کے 23 اضلاع میں 10.48 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں کیمپس میں 6 لاکھ متاثرین قیام کررہے ہیں ،قطری سفیرنے وزیراعلی سندھ کو خیموں کی کارگو سہولت دینے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے سندھ حکومت کا ہر ممکن ساتھ دیں گے میں خود بھی بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے جارہا ہوں

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ خیر پور اور نوشہرو فیروز کےسیلابی پانی کو پمپنگ کے ذریعے روہڑی کینال میں ڈال دیا جائے گا سندھ حکومت، پاک فوج ،ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نکاسی آب کے لیے کا کام کریں گے،جن محکموں کے پاس پمپس ہیں وہ اندرون سندھ بھیجے جائیں گے سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریکس کو بحال کیا جائے گا،وجھنڈو سے سیلابی پانی کو پمپ کےذریعے نکالا جائے گا جتنا پانی کم کررہے ہیں مزید آتا جا رہا ہے ،سندھ میں موجود سیلابی پانی نیچے جا رہا ہے منچھر جھیل میں پانی کی آمد مسلسل جاری ہے دادو میں ایف پی بند میں شگاف کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،شگاف محکمہ آبپاشی اور فوج کے انجینئرز مل کر بند کریں گے کوٹ ڈیجی خیر پورسے بھی پانی نکالاجائے گا،

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کوکہا ہے کہ پمپ مشینوں کا فوری بندوبست کریں سکھر سے پانی نیچے جارہا ہے مگر کوٹری سے آہستہ کم ہورہا ہے،لاڑکانہ سہیون کو بھی کٹ لگایا ہے پمپنگ اسٹیشنز کے بحال ہوتے ہی نکاسی آب کا عمل تیز ہوگا،پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے نے ایک لاکھ 85 ہزار راشن بیگ تقسیم کیے متاثرین میں ایک لاکھ 73 ہزار خیمے تقسیم کیے جاچکے ہیں،متاثرین میں 13 لاکھ سے زائد مچھردانیاں تقسیم کی گئیں سیلاب سے 16 لاکھ 11 ہزار 328 گھر مکمل منہدم ہوئے ہیں بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں 614اموات ہوئیں،بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں11ہزار 563افرادزخمی ہوئے، بارشوں اور سیلاب سے سندھ میں 68لاکھ 66ہزار 501افراد بے گھر ہوئے ہیں، کوٹری میں پانی کم ہونے میں وقت لگ رہا ہے

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

،پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے محصور افراد کو نکالنے کے لیے 446 پروازیں بھریں

Comments are closed.