مشکل وقت میں چیزیں مہنگی فروخت کرنے والوں کے حج کیا کہتے ہیں رابی پیرزادہ

0
25

گلوکارہ اداکارہ ، پینٹر اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے حال ہی میں اپنی ایک وڈیو جاری کی ہے اس میں انہوں نے کہا کہ ہم سب پر اس وقت فرض ہے دکھی بہن بھائیوں کی مدد کرنا. اور اپنے عطیات ان کو دیں جن پر آپ کو یقین ہے کہ وہ آگے بھی پہنچائیں گے ورنہ ہماری فائونڈیشن حاضر ہے. رابی پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ میری فائونڈیشن میرے اپنے پیسوں سے چلتی ہے میں چندے اکٹھے نہیں کرتی. میں اپنی پینٹنگز اپنا آرٹ بیچ کر اپنی فائونڈیشن چلا رہی ہوں. مجھ سے بہت سارے لوگوں نے پوچھا کہ سیلاب زدگان کے لئے میں کیا کررہی ہوں تو میں پہلے اس لئے خاموش تھی کیونکہ میں اپنی پینٹنگز کے فروخت ہونے کی منتظر تھی اور ویسے بھی اب مجھے کسی نے ایک لاکھ روپے کا ارینج کر کے دیا ہے تو میں ان سے سیلاب زدگان کے لئے چیزیں خریدنے نکلی ہوں. رابی نے بتایا کہ چند روز پہلے جو ٹینٹ تین ہزار روپے کا تھا وہ اس وقت دس ہزار روپے کا ہے .میں

نےشاپ کیپر حاجی صاحب سے کہا کہ آپ کے حج عمرے کیا کہتے ہیں جب آپ نے چیزیں ہی مہنگے داموں فروخت کرنی ہیں اور اس ٹائم پہ ایسا کرنا ہے جب انسانیت پریشان ہے دکھی ہے بے حال ہے. رابی نے مزید کہا کہ اللہ نے حج عمرہ زکوۃ ہر چیز کی پوچھ گچھ کرنی ہے لیکن سب سے پہلے یہ دیکھنا ہے کہ ہم نے اسکی مخلوق کے لئے کیا کیا. رابی نے بتایا کہ وہ اس وقت ایک لاکھ روپے کی پیناڈول ، سپرو فلاکس جو کہ پیٹ درد کے لئے ہے وہ اور ٹینٹس کے ساتھ چنے اور گڑ سیلاب زدگان کے لئے بھجوا رہی ہوں. رابی نے کہا کہ مجھ سے اپنے تائیں جو بن پاتا ہے میں کرتی ہوں ابھی کچھ لوگوں کی چھتیں لیک کررہی تھیں ان کو ٹھیک کروایا. میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس مشکل گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کا ساتھ دیں .

Leave a reply