
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہمیں سب کو آپس میں مل کر مشکلات کا حل ڈھونڈنا ہے
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کو مظبوط کرنا ہے ہر پاکستانی کی طرح میری بھی ملک میں استحکام کی خواہش ہے، استحکام نہیں آئے گا تو ملک نہیں چل سکتا، سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام ہے، دست و گریبان ہونے کے بجائے مشکلات کا مل کر حل نکالنا چاہیے ،تنقید، گالم گلوچ سے معاملات خراب تو ہوسکتے ہیں ٹھیک نہیں ہوسکتے،،ملک میں اگر آپ غیر یقینی کی صورتحال پیدا کریں گے تو ملک دشمنی ہے پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا،ہمیں مل کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے، پارلیمان کو عزت دینی ہے،آئین و قانون کو عزت دے کر دنیا میں آگے بڑھ سکتے ہیں، پاکستان سب کا ملک ہے، کسی ایک جماعت، شخص یا گروہ کا ملک نہیں،
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر پر کیسز بنائے گئے، ان کے نتائج کیا ہوئے؟ لیڈر شپ پر دیکھیں کیا اور کیسے کیسز بنتے رہے اور ان کیسز سے نکلا کیا؟ یہاں کیس بعد میں رجسٹر ہوتا ہے پہلے میڈیا ٹرائل ہوتا ہے پانچ سال بعد عدالت کہہ دیتی ہے کہ آپکو باعزت طور پر بری کیا جاتا ہے
ناموس رسالت پر منافقت بند کرو، قومی اسمبلی لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی