fbpx

مشاہداللہ خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سینیٹ میں قرارداد منظور

چئیرمین صادق سنجرانی کی زیر صدرات سینیٹ کا اجلاس سینٹ ہال میں ضروری مرمت کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے قومی اسمبلی ہال میں ہوا، جس میں سینیٹر مشاہداللہ خان کے ایصال ثواب کے لئے دعا اور مرحوم سینیٹر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ایوان بالا نے مرحوم سینیٹرمشاہداللہ خان کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ راجہ ظفرالحق نے کہا کہ مشاہداللہ خان کا سینیٹ میں انتہائی اہم کردار تھا، ان کی بات کو سنجیدگی سے لیا جاتا تھا، مشاہد اللہ کی اپنی پارٹی اور ایوان میں دونوں جانب سے انہیں محبت ملی، ہر شخص ان کی صلاحیتوں کا معترف تھا، راجا ظفرالحق نے مشاہد اللہ خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قرارداد ایوان میں پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مشاہد اللہ خان نے آمرانہ دور کا بہادری سے مقابلہ کیا، مستقل مزاجی ان کی شخصیات کے عکاس ہے، جمہوریت و پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر عتیق شیخ نے مشاہداللہ خان سے سینیٹ میں تکرار پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بھائی مشاہداللہ خان اور انکے خاندان سے معافی کا طلبگار ہوں، مشاہداللہ خان نواز شریف کے پکے اور سچے ساتھی رہے، اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو بلند سے بلند فرمائے۔

شیری رحمان، مشاہد حسین سید و دیگر سینیٹرز نے بھی مشاہد اللہ خان کی سیاسی، پارلیمانی اور قوم کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے ن لیگ مشاہد اللہ کی پارلیمانی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مشاہد اللہ ختم نبوت پر پہرا دیتے تھے اللہ انکی اس کاوش کو قبول کرے ۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ مشاہد اللہ اشعار کا استعمال موقع کی مناسبت سے خوب کرتے تھے، مشاہد اللہ نے پارلیمان کی بالادستی،جمہوریت کیلئے آواز اٹھائی مشاہد اللہ اپنی پارٹی سے مخلص تھےختم نبوت کے لیے کھل کر بولتے تھے وہ ختم نبوت پر پہرا دیتے تھے اللہ انکی اس کاوش کو قبول کرے۔

بابراعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مشاہد اللہ خان تب کے لیڈرتھے جب سرمایہ داروڈیرے سیاست میں نہیں آئے تھے،مشاہد اللہ ورکنگ کلاس میں نچلی سطح سے اٹھے اور مظالم کیخلاف آواز اٹھائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.