سینیٹر مشتاق احمد نے مہنگائی اور آٹے کے بحران کا معاملہ اٹھا دیا

0
37
senate

پی آئی اے جہازوں کی خستہ حالی کا معاملہ ایوان میں

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے مہنگائی اور آٹے کے بحران کا معاملہ اٹھا دیا

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ملک میں آٹے کا بحران ہے ،آٹا افعانستان اسمگل ہورہا ہے ، ملک میں گندم وافر موجود ہے ،آٹا ، گندم اورڈالر چور کون ہے ؟ آٹا چور ایوانوں میں بیٹھے ہوئے ہیں اس لیے پکڑے نہیں جاتے ،اسحاق ڈار ڈالر کنٹرول نہیں کر سکتے، آٹا ،روٹی اور ادویات کی قلت ہے ،ملک سے وی وی آئی پی کلچر ختم کیا جائے، مراعات یافتہ طبقوں سے مراعات واپس لی جائیں

سینیٹ اجلاس ،سنیٹر فدا محمد نے پی آئی اے جہازوں کی خستہ حالی کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا ،اجلاس میں کہا کہ ہم پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 706سے استنبول گئے ، اس جہاز کی سیٹوں میں فوم تک نہیں تھا ،سیٹوں کا لوھا نکلا ہو تھا گرنے کا خدشہ تھا ،پھر جدہ کی فلائٹ میں سائیڈ کے شیشے ٹوٹے تھے قصر ناز کے حالات خراب ہیں، ہم نے قصر ناز مں رہائش اختیار کی، وہاں بہت کتے تھے، قصر ناز میں کوئی کھانا نہیں ملتا نہ گیس میسر ہوتی ہے،

سینیٹر طاہر بزنجو نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے گوادر میں مظاہرے اورغیر اعلانیہ مارشل لا کو کوئی کوریج نہیں دیں، میڈیا سے رابطہ کرکے کہا کہ بلوچستان کو بھی تھوڑی جگہ دیں تو کہا گیا اوپر سے بہت سخت حکم ہے.

سینیٹ اجلاس میں گزشتہ دنوں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے جوان اور دیگر کے لئے دعائے مغفرت کی گئی،دعا سینیٹر عطاءالرحمان نے کروائی، سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ پناہ گاہ کو پاکستان شیلٹر ہوم بنا دیا ہے کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کو روٹی سب کیلئے بنا دیا گیا سیاسی طور پر ہمارے منصوبے بدلے جارہے ہیں ,سینیٹر دوست محمد خان نے کہا کہ حکومت کچھ فاٹا کے لوگوں کے لیے بھی کریں،شہادت اعوان نے کہاکہ ہم خیبرپختونخوا میں تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیںاگر ان کے پاس کوئی تجویز ہے تو بتائیں ہم عمل کرنے کو تیار ہیں،

زیشان خانزادہ نے کہا کہ میں نے ان سے بینظر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق سوال کیا تھا انہوں نے مجھے احساس پروگرام سے متعلق اعداد و شمار دیئے ہیں،سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ عمران خان اور اس کا پورا خاندان چور یے،جس کے بعد پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے احتجاج شروع کردیا ،سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بہرہ مند تنگی بدتمیز شخص ہے اس کو باہر نکالیں، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان کا تقدس برقرار رکھیں، لیڈر شپ کے حوالے سے الفاظ کا چناو مناسب رکھیں،

وزیر آئی ٹی نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی خبروں سے متعلق 15ہزار 444 شکایات کی گئی ،6ہزار 418 لنکس کو بلاک کیا گیا سات ھزار 711جعلی لنکس اب بھی قابل رسائی ہیں فیس بک نے 3ہزار 214 شکایات میں سے 2105 جعلی خبروں والے لنکس کو بلاک کیا ، فیس بک پر چھ سو چودہ لنکس اب بھی قابل رسائی ہیں ٹوئٹر پر 5614 اکاونٹس اب بھی موجود ہیں بھیجی گئی شکایات میں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے 1315کو مسترد کیا

سینیٹ اجلاس پیر کی شام 3بجے تک ملتوی کر دیا گیا

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

سینیٹ میں عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا تذکرہ 

Leave a reply