سیلاب متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،شرجیل میمن

0
27
sharjeel

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے انسانی المیہ برپا ہوا ہے ۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ 1076056 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے ،جبکہ 739897 مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں ۔ مجموعی طور پر 2263935 خاندان حالیہ قدرتی آفت سے متاثر ہوئے ہیں مجموعی طور پر 7252290 افراد بے گھر ہوئے ہیں ۔متاثرین کو اس وقت تک 305662 خیمے ، 294260 پلاسٹک ترپال، 2365677 مچھردانیاں، 749762 لٹر منرل واٹر ، 42175 جیری کینس ، 47800 سلیپنگ میٹس اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے ۔ 812318 خاندانوں کو راشن بیگس دیئے گئے ہیں

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے ۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 83200 اور اخراج 71900 کیوسک ہے ۔ سکھر بیراج پر آمد 80000 اور اخراج 70400 کیوسک ہے ۔ اسی طرح کوٹری پر آمد 22200 اور اخراج 191600 کیوسک ہے۔ بیشک مخیر حضرات اور فلاحی ادارے اپنے اطمینان اور اپنے طریقے سے متاثرین کی مدد کریں ۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر ، فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات کا رابطہ ضلعی انتظامیہ سے یقینی بنائے گا، تاکہ انہیں رہنمائی فراہم کی جاسکے ۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے نمبر 1736 اور موبائل فون نمبرز 2497362-0333 اور 5557362-0335 سے کوآرڈینیشن رابطہ کیا جائے تاکہ امدادی کارروائیاں کچھ علاقوں تک محدود نہ رہیں بلکہ دور دراز کے متاثرین کو اس مشکل گھڑی میں مدد یقینی بنائی جاسکے تمام این جی اوز ، مخیر حضرات ، فلاحی تنظیموں اور رضاکارانہ خدمات انجام دینے والوں سے اپیل ہے کہ پی ڈی ایم اے کے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر سے رابطے میں رہیں ۔

حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے

پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

Leave a reply