وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو کی وزرا سے مشترکہ میٹنگ ، کرونا بارے تازہ صورت حال سے آگاہی

0
26

وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو کی وزرا سے مشترکہ میٹنگ ، کرونا بارے تازہ صورت حال سے آگاہی

باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کمشنر آفیس لاڑکانہ میں اہم اجلاس ہوا. وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وڈیو لنک پر کراچی سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اجلاس میں شرکت کی.

وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ اجلاس میں سینئر ممبر نثار کھوڑو، وزیر اطلاعات ناصر شاہ، وزیر آبپاشی سہیل انور سیال، میئر لاڑکانہ خیر محمد شیخ، کمشنر لاڑکانہ سلیم کھوڑو، ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ، ڈی سی لاڑکانہ نعمان صدیقی، ایس ایس پی بنگش بھی شریک تھے. وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ صوتحال کا تبادلہ خیال کیا. وزیراعلیٰ سندھ کو ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کی بریفنگ دی جس میں‌کہا گیا کہ 1383 افراد سعودی عرب اور دیگر ممالک سے آئے ہیں. ان میں 1257 کو ٹریس کیا گیا جن کا تعلق ضلع لاڑکانہ سے تھا اور کورنٹائین میں رکھا گیا. آریجا میں آئیسولیشن سینٹر قائم کیاجہاں ایران سے 83 لوگ آئے. ان میں سے 79 ڈسچارج ہوکر گھر چلے گئے

انہوں نے کہا کہ 4 لوگ پازیٹو آئے تھے وہ بھی ٹھیک ہو رہے ہیں.مقامی پھلائو کے کیسز میں تبلیغی جماعت کے لوگوں سے رابطہ تھا اور دوسرا کیس بھی تبلیغی سے رابطے لکا تھا. تبلیغی جماعت کے 323 لوگ لاڑکانہ میں تھے. لاڑکانہ کے دو علاقوں نوا تک اور دڑی محلہ میں ٹیسٹنگ بڑھا دی ہے.200 ٹیسٹ کر چکے ہیں ابھی 100 روزانہ کی بنیاد پر کرینگے.لاڑکانہ ڈینٹل کالج میں 52 بستروں کی سہولت بنائی ہے. 20 وینٹیلیٹرز بھی یہاں انسٹال کئے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی، تبلیغی جماعت کے 323 میں سے 288 ٹیسٹ ہوچکے ہیں ابھی 35 باقی ہیں. وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو بتایا کہ پورے سندھ میں وینٹیلیٹرز موجود ہیں. ہم نے نئے 168 خریدے ہیں انکی ڈلیوری ہفتہ کے اندر ہوگی. تبلیغی جماعت کے663 نمونے کروائے ہیں ان میں 63 پازیٹو اور 600 نگیٹو ہیں

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 17 گھروں میں آئیسولیشن میں ہیں، 33 تبلیغٰ مراکز میں آئیسولیشن ہیں. 5 کراچی شفٹ ہو گئے ہیں اور 8 ڈینٹل کالج میں ہیں، لاڑکانہ میں 20 بستروں کا آئیسولیشن سینٹر بنایا گیا ہے،
360 ملین روپے کے فنڈز دیئے گئے . 18000 بیگس بنائے ہیں جن میں 13635 بیگس تقسیم کیے ہیں باقی بھی ہورہے ہیں. 3313 زکواۃ حاصل کرنے والوں کو 6000 روپے ہر ایک کو دیئے ہیں. 67509 میں سے 14644 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (احساس) کو بھی رقم فراہم کی گئی ہے. 35 کیمپس لاڑکانہ کے 4 تعلقہ میں بنائے گئے ہیں

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

Leave a reply