مسلم خلا باز کی خلائی اسٹیشن میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

0
32

مسلمان خلا باز نے خلا میں بھی نماز نہ چھوڑی ،سوشل میڈیا پر ایک مسلم خلا باز کی خلائی اسٹیشن میں نماز ادا کرتے ہوئے ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے-

باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’ساؤتھ ایشین جرنل‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں نماز پڑھتے دکھائی دینے والا خلاء باز ڈاکٹر شیخ مصظافر شکور کا تعلق ملائیشیا سے ہے جس نے آج سے کئی سال قبل خلا میں سفر کر کے اپنا نام مسلم خلا بازوں کی فہرست میں درج کروایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خلائی شٹل کو قازقستان سے روانہ کیا گیا تھا اسی لیے یہ مسلم خلا باز قازقستان کے مقامی وقت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خلائی اسٹیشن میں 5 وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتا تھا-

مسلمان خلاباز کے طور پر خلا کا سفر کیا تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ خلا میں نماز کیسے ادا کی جا سکتی ہے ملائیشیا کے خلا بازڈاکٹر شیخ مصظافر شکورنے اناطولیہ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہر کوئی جو خلا میں جاتا ہے وہ ایک معجزہ محسوس کرتا ہے رمضان کے مقدس مہینے میں ہونے والے خلا میں اپنے سفر کے دوران، میں نے خلائی اسٹیشن میں ‘نماز کی اذان’ سنی۔

انہوں نے کہا تھا کہ روزہ اور نماز کا وقت اس بات پر منحصر ہے کہ آپ خلا میں کہاں واقع ہیں۔ چونکہ خلائی شٹل قازقستان سے شروع کی گئی تھی، ہم نے قازقستان کے مقامی وقت کو مدنظر رکھا۔ میں نے قازقستان میں وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھی۔ مکہ کی طرف نماز پڑھنے کے لیے آپ کو اپنا منہ زمین کی طرف کرنا پڑا۔ خلائی اسٹیشن ایسی پوزیشن میں تھا جہاں سے آپ زمین کو براہ راست دیکھ سکتے تھے-

Leave a reply