این اے 75 مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔

0
28

‏نامزد امیدوار برائے این اے 75 سیدہ نوشین افتحار شاہ کی کمپین میں شامل سرگرم مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔

ڈسکہ(باغی ٹی وی)تھانہ سٹی اور موترہ کے ایس ایچ او ز کا ن لیگی امیدوار پر گزشتہ روز حملہ،خاتون امیدوار کی گاڑی کو زبردستی روک کر چیک کر نے کے بہانے ہراساں کیا گیا ن لیگ کارکنوں کی کثیر تعداد جمع اور پی ٹی آئی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی پر پولیس نے گاڑی کو جانے دیا

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 75کی ن لیگی خاتون امیدوار محترمہ سیدہ نوشین افتخار اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی میں جا رہی تھی کہ موضع آلو مہار کے قریب پولیس کی بھاری نفری نے ایس ایچ او سٹی اعجاز احمد بٹ،ایس ایچ او موترہ بدر منیرکی موجودگی میں پولیس اورایلیٹ کے اہلکاروں نے گاڑی کو روک لیا اور کہا کہ گاڑی کو چیک کرنا ہے گاڑی میں ناجائز اسلحہ ہے

جس پر انہوں نے زبردستی کر کے گاڑی کو چیک کرنے کی کوشش کی تو نوشین افتخار اور پولیس کے درمیان توتکرار ہو گئی اس موقع پر نوشین افتخار نے بتایا کہ گاڑی میں کو ئی اسلحہ نے ہے گاڑی میں میری فیملی اور بچے ہیں انہیں ہراساں نہ کیا جائے لیکن پولیس کی جانب سے زبردستی گاڑی چیک کرنے کی کوشش کی گئی اس موقع پر کارکنوں کی کافی تعداد اکٹھی ہو گئی

پولیس کے اس رویہ کے خلاف کارکنوں نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف گو نیاز ی گو کے شدید نعرے لگانے شروع کیے جس کے بعد پولیس نے ن لیگی امیدوارہ کی گاڑی کو جانے دیا۔

ڈاکٹر عارف

Leave a reply