مسلم لیگ ن کو ایک اور دھچکا،الیکشن کمیشن نے لیگی ایم پی اے ڈی نوٹی فائی کر دی

0
49

الیکشن کمیشن نے بہاولنگر کی نشست پی پی 241 سے منتخب ہونے والے ایم پی اے کاشف محمود کو ڈی نوٹی فائی کر دیا۔ایم پی اے کاشف محمود کو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

ڈی نوٹیفائی کیے گئے رکنِ پنجاب اسمبلی کاشف محمود کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے۔ٍفیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد مزید کم ہو گئی ہے .

پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی کاشف چودھری کی نااہلی ختم کرنے کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی تھی ۔ سپریم کورٹ میں لیگی ایم پی اے کاشف چودھری کی نااہلی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا ۔ فیصلے میں بتایا گیا کہ ن لیگی رکن کاشف چودھری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی، انہوں نے مخالف فریق عبدالغفور کے ساتھ سمجھوتے پر انٹرا کورٹ اپیل واپس لے لی۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ ہائیکورٹ سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کے بعد نااہلی کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج نہیں ہو سکتا، ہائیکورٹ سے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے پر سپریم کورٹ میں اپیل کا کوئی میرٹ نہیں بنتا۔ فیصلے کے مطابق کاشف چودھری کی ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف چودھری کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کاشف چودھری کو ڈی نوٹیفائی کرے۔

Leave a reply