مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے ڈلیور کیا،گورنر پنجاب

0
46

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے پارلیمنٹرینز نے ملاقاتیں کی ہیں.ملاقات کرنے والے پارلیمنٹیریننز میں ایم این اے شائستہ پرویز ملک، ایم این اے علی پرویز ملک، ایم این اے سردار عرفان ڈوگر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال گجر شامل تھے.

سیاسی رہنماوں نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارِ کیا جبکہ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا.

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے ڈلیور کیا ہے. مسلم لیگ ن کے سابقہ دور حکومت میں موٹر ویز، ہسپتال، یونیورسٹیاں بنائیں گئیں. ملک میں غربت کے خاتمے اور تعمیر و ترقی کے لیے سی پیک پروجیکٹ شروع ہوا.

بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پہ قابو پانے کے لیے چائنہ کے تعاون سے بجلی کے پلانٹس لگائے گئے. موجودہ حکومت تعلیم سمیت عام آدمی کی فلاح بہبود پر فوکس کر رہی ہے. طور چانسلر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ساتھ مل کر نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے پلان آف ایکشن پر کام کر رہا ہوں.چیلنجنگ صورتحال کے باوجود فیڈرل ایچ ای سی نے ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں اضافہ کیا.

گورنر پنجاب نے کہا کہ پچھلی حکومت نے عوامی فلاح کےمنصوبوں کو آگے نہیں بڑھایا. اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل ہونا چاہیئے. سیاسی پارٹیوں کو اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل کے لیے چارٹر آف؛ اکانومی بنانا چاہیئے.

قبل ازیں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے پوسٹ ماسٹر جنرل خواجہ عمران رضا نے ملاقات کی ،ملاقات میں پوسٹ آفسز میں ڈیجیٹلائزشن اور سروس ڈلیوری بہتر حوالے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا. گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جدید دور میں پوسٹ آفسز کو بھی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے.جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق ای کامرس کی طرف جانا وقت کی اہم ضرورت ہے. پاکستان پوسٹ اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے. پاکستان پوسٹ کا ایسائز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کاغذات اور نمبر پلیٹس کی ترسیل کا معاہدہ ایک اچھا اقدام ہے.

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پوسٹل ایڈمنسٹریشن عوام کے لیے پوسٹ آفس کی سہولیات کو آپ گریڈ کر رہی ہے. پوسٹ ماسٹر جنرل نے بتایا کہ ای کامرس بزنس کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی لیے پلان مرتب کر رہے ہیں. اسی ضمن میں موبائل منی ٹرانسفر (Mobile Money Transfer) کے نظام کا پلان بھی ترتیب دے رہے ہیں.
لاجسٹنگ کمپنی کے اجرا کے حوالے سے کام کیا جا رہا ہے.سکول کلجز کے طلبہ میں ‘آو خط لکھیںَ’ مہم شروع کی.

Leave a reply