fbpx

مسلم لیگ (ق) سندھ کے رہنمائوں کا جنرل ضیاء کے بھائی اظہار الحق کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن، سندھ کے سینئر نائب صدر نعمت خان خلجی، سندھ ایڈیشنل جنرل سکریٹری معیزالحسن، انفارمیشن سکریٹری محمدصادق شیخ، کراچی آ رگنائزنگ کے جمیل احمد خان، لیبر ونگ سندھ کے صدر عبدالقیوم خان، یوتھ ونگ سندھ کے صدر عبدالرحمان خانزادہ، اسپورٹس ونگ سندھ کے صدر سید مشرف علی، نور الدین صدیقی، ندیم چشتی، ولایت مسیح اور دیگر اراکین نے سابق صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق شہیدکے بھائی اظہار الحق کے انتقال پر ملال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور ان کے لواحقین سابق وزیر اعجاز الحق، انوار الحق اور دیگر تمام لواحقین کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے ۔