چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ کو سندھ میں مزید مضبوط کرینگے ، طارق حسن
مسلم لیگ ن کے رہنما طارق حسن نے اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ کو سندھ میں مزید مضبوط کرینگے
کنور ارشد نے کہا کہ (ق) لیگ سندھ کے فعال. محنتی و مخلص کارکنان کو عہدے دینگے، شاہد عباسی. معیزالحسن. نعمت خلجی. عبدالقیوم. فرید قریشی و دیگر نے نومنتخب عہدیدران کو خراج تحسین گلدستے دیئے و مٹھائی کھلائی
کراچی، پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے نومنتخب صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ق) سندھ میں مزید مضبوط کرینگے کیونکہ مستقبل میں مسلم لیگ کی حکومت ہوگی کارکنان صف بندی کرلیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ق) کے کارکنان سے اپنی رہائشں گاہ پر مبارکباد دینے والوں سے کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ق) سندھ کے نومنتخب جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) میں ازسرنو مخلص . فعال اور محنتی کارکنان کو عہدے دیں گے
اس موقع پرمسلم لیگ کے سینئر رہنماؤں شاہد عباسی. معیزالحسن. نعمت خان خلجی.عبدالقیوم خان. فرید قریشی.عمران راجپوت. یوسف گدی. امتیاز علی. عامر ہمایوں. کمال احمد. راؤآس محمد. جابر خان. اقبال دہلوی. رفعت ایڈوکیٹ. آصف رضا. واصل خان. نیاز علی شیخ. احمد علی بلوچ. نیاز مہر. سید اخلاق حسین. حاجی زاہد. قاری لقمان. مسز ارم کمال. مسں ریحانہ اور دیگر نے نومنختب عہدیدران کو خراج تحسین پیشں اور اظہار تشکر کیا.