کرکٹ میں تعصب، مسلم کھلاڑیوں نے عیدالاضحیٰ‌ پر میچ کھیلنے سے انکار کیا تو کیا سلوک ہوا؟ حیران کن خبر

0
59

گلوسیسٹر کے کرکٹ کلب گلوسیسٹر اے آئی ڈبلیو کے ساتھ مسلم دشمنی کا انتہائی تعصب والا معاملہ پیش آیا ہے،


باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عیدالاضحیٰ مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے اس لئے مسلمان کھلاڑیوں کی جانب سے اس دن میچ کھیلنے سے انکار کرنے پر گلوسیسٹر کرکٹ کلب گلوسیسٹر اے آئی ڈبلیو کے 22 پوائنٹ کاٹ لئے گئے ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ صرف اتنا ہی نہیں‌ کیا گیا جس ٹیم سے گلوسیسٹر اے آئی ڈبلیو کرکٹ کلب نے میچ کھیلنا تھا، اسے اضافی 20 پوائنٹ بھی دے دیئےگئے ہیں،

گلوسیسٹرشائرکاونٹی کرکٹ لیگ میں گلوسیسٹراے آئی ڈبلیوکرکٹ کلب اورریڈمیری کرکٹ کلب کےدرمیان یہ مقابلہ 12 اگست کوکھیلا جانا تھا اور اسی دن عید بھی تھی. گلوسیسٹر اے آئی ڈبلیو کرکٹ کلب سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے ساتھ پیش آنے والے مذہبی تعصب کے خلاف احتجاج کیا اور کہا ہے کہ ان کی کلب ٹیم میں بیشتر کھلاڑی مسلمان ہیں اوران کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ کسی مذہبی تعصب سے کم نہیں ہے،

واضح‌ رہے کہ انتظامیہ کمیٹی نے گلوسیسٹر شائر اے آئی ڈبلیو کو حکم دیا تھا کہ یا توعید پر میچ کھیلیں یا پھرمخالف ٹیم کوجیتا ہوا اعلان کردیا جائےگا جبکہ دوسری جانب متاثرہ کلب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے جنوری میں ہی بتا دیا تھا کہ عیدالاضحیٰ پر میچ نہ رکھا جائے یہ کسی طور صحیح نہیں‌ہے لیکن ان کی کوئی بات نہیں سنی گئی. گلوسیسٹر کلب کا کہنا ہے کہ لیگ میں اس طرح کا مذہبی تعصب دکھانا انتہائی افسوسناک اور حیران کن ہے،

Leave a reply