نئی دہلی: مسلمان دنیا چھوڑ سکتے ہیں لیکن نمازجمعہ نہیں ، شہید کی جانے والی مسجد میں فسادات کے دوران نماز جمعہ ادا کی

0
39

نئی دہلی : نئی دہلی: مسلمان دنیا چھوڑ سکتے ہیں لیکن نمازجمعہ نہیں ، شہید کی جانے والی مسجد میں فسادات کے دوران نماز جمعہ ادا کی ،اطلاعات کےمطابق بھارتی مسلمانوں نے گزشتہ روز ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں نذر آتش کی جانے والی مسجد میں پہلی نماز جمعہ ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار سے شروع ہونے والے مسلم کش فسادات کے بعد دہلی کے حالات تاحال کشیدہ ہیں لیکن کشیدہ حالات کے باوجود مسلمانوں نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے دہلی کے شمال مشرقی محلے نذر آتش کی جانے والی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔آر ایس ایس اور بی جے پی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والی مسجد کی چھت پر 180 مسلمانوں نے پیش امام کی اقتداء میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی۔

نمازیوں میں سے ایک محمد سلیمان ہیں جن کا کہنا تھا کہ ‘اگر وہ ہماری مسجدوں کو نذر آتش کریں گے تو ہم انہیں دوبارہ تعمیر کرلیں گے اور دعا کریں گے، یہ ہمارا مذہبی حق ہے اور کوئی بھی ہمیں اس حق سے محروم نہیں کرسکتا’۔

مسلمان جب نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد کی طرف جا رہے تھے تو آس پاس پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، اس کے باوجود ایک گلی سے ایک ہندو نے ‘جے شری رام’ کا نعرہ لگایا۔متعدد مسلمانوں نے غیر ملکی میڈیا ایجنسی کو بتایا کہ زیادہ تر مسلمانوں نے خود کو اپنے گھروں میں محسور کرلیا ہے تاکہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچ سکیں۔

خیال رہے کہ حالیہ مسلم ہندو فسادات میں صرف دہلی میں‌ اب تک 45 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہے جبکہ ڈھائی سو سے زائد افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Leave a reply