پاکستان سے شکست: انتہا پسندوں کی بھارت میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ

0
39

پاکستان کے ہاتھوں کرکٹ میں بدترین شکست کے بعد بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ہو گیا-

باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت میں اشتعال پھیل گیا اور بھارتی انتہا پسندوں نے سرکاری نگرانی میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں شروع کر دیں۔

بھارتی شکست پرمقبوضہ کشمیرسمیت بھارت میں خوشیاں ،آتشبازی:بھارت غصہ کرگیا،مسلم…

بھارتی ریاست تریپورہ میں بھی مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں جس میں سیکیورٹی اہلکار مکمل طور پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کوئی بھی انتہا پسندوں کو روکنے کے لیے تیار نہیں۔

تریپورہ میں بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کئی مساجد کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور ریاست میں 21 مختلف واقعات میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ریاست میں 15 سے زائد مساجد میں توڑ پھوڑ کی گئی ہیں جبکہ تین مساجد کو مکمل طور پر شہید کر دیا گیا جبکہ تریپورہ میں جاری ان تمام پرتشدد کارروائیوں میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

بھارت: مسلمان اسکول ٹیچر پاکستان کی جیت پر خوشی منانے پر نوکری سے فارغ

اس سے قبل بھارتی ریاست راجھستان میں مسلمان خاتون ٹیچر نفیسہ عطاری نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر کو شئیر کیا تھا۔

خاتون ٹیچر کا اسٹیٹس دیکھنے کے بعد ایک طالب علم کے والدین نے ٹیچر سے پوچھا کہ آپ پاکستان کو سپورٹ کرتی ہیں یا بھارت جس پر ٹیچر نے کہا پاکستان، خاتون کے جواب کے بعد طالب علم کے والدین نے ان کے اسٹیٹس کا اسکرین شارٹ اسکول انتظامیہ کو بھیجا جس پر خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

پاکستان کی جیت کا جشن: کشمیری طلبا کیخلاف ایف آئی آر درج

علاوہ ازیں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے کشمیری طلبا کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی بھارتی میڈیا کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج، شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز کے طلبا نے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منایا تھا آئی جی پولیس مقبوضہ کشمیر کا کہنا ہے کہ کشمیری طلبہ کیخلاف یو اے پی اے ایکٹ کےتحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

اس سے قبل بھارتی پنجاب کے ضلع سنگور کے ایک انجینئرنگ کالج میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی شکست کے بعد بھارت میں انتہا پسند ہندو غصّے میں آئے اور انہوں نے معصوم کشمیری طلبا کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس نے اس واقعے کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔

Leave a reply