مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش،گھر کا گھیراؤ ہونے پرکیجریوال نے کی فوج طلب،مودی نے کیا انکار

0
68

مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش،گھر کا گھیراؤ ہونے پرکیجریوال نے کی فوج طلب،مودی نے کیا انکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کے گھر کا طلبا نے گھیراؤ کیا تو کیجریوال نے دہلی میں امن و امان کے قیام کے لئے فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا

کیجریوال کا کہنا تھا کہ بھارتی پولیس ناکام ہو چکی ہے اس لئے فوج تعینات کی جائے تا ہم اب خبر آئی ہے کہ بھارت وزارت داخلہ نے دہلی میں فوج تعینات کرنے سے انکار کر دیا ہے، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کے قیام کے لئے سنٹرل ریزرو فورس ہوتی ہے وہ اپنا کام کرے گی ،کیجریوال کا دہلی میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا

دوسری جانب بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے رات گئے شمال مشرقی ضلع کے ڈپٹی کمشنر پولیس کے دفتر میں دہلی پولیس کے عملے سے ملاقات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کیا گیا، مسلمانوں کے گھر جلائے گئے، مساجد کی بے حرمتی کی گئی اور ایک مسجد کو شہید کیا گیا.مسلمانوں کی املاک کو جلانے اور لوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مساجد اور درگاہوں کی بھی بے حرمتی کی جا رہی ہے، بھجن پورہ میں مزار کو نذر آتش کیا گیا، اشوک نگر میں مسجد کو آگ لگائی گئی اور مینار پر ہنومان کا جھنڈا بھی لہرا دیا گیا۔

گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے 17 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 250 سے زائد زخمی ہیں، پولیس بھی ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتی رہی، ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی کرتے رہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، اس دوران صحافیوں پر بھی حملے کئے گئے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں‌ پر پٹرول بموں سے حملہ کیا،آگ بجھانے کے لئے جانے والی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں‌ پر بھی حملہ کیا گیا

دہلی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،مسلمانوں‌ کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

Leave a reply