مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے
مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے درمیان رابطہ ہوا ہے دونوں رہنماوں نے ٹیلی فون پر قومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماوں نے ملک میں مہنگائی کی بدترین صورتحال پراظہار تشویش کیا،ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے مفاد میں جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا ،حکومت چل نہیں رہی، عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں،تبدیلی سرکار نے عوام کا جینا تو درکنار مرنا بھی دشوار بنادیا ہے، پاکستان کی مالیاتی شہہ رگ آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دی گئی پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عوام کے حق کیلئے عوام دوست قوتوں کے مل کر چلنے سے اتفاق کرتے ہیں،عوام مطالبہ کررہی ہے کہ مہنگائی ،بے روزگاری سے انہیں نجات دلائی جائے، دونوں رہنماوں نے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے اور قومی امور پر مل کر چلنے پر اتفاق کیا قبل ازیں چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال اورامیر جماعت اسلامی سراج الحق کے مابین گزشتہ روز ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا سندھ … مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں