مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع

مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، چئیر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال اور جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جلد ملاقات متوقع ہے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،کراچی کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی مصطفیٰ کمال متحرک ہیں ، چند روز قبل مصطفیٰ کمال کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق، اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے بھی رابطہ ہوا تھا ،پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عوام کے حق کیلئے عوام دوست قوتوں کے مل کر چلنے سے اتفاق کرتے ہیں،عوام مطالبہ کررہی ہے کہ مہنگائی ،بے روزگاری سے انہیں نجات دلائی جائے، دونوں رہنماوں نے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے اور قومی امور پر مل کر چلنے پر اتفاق کیا قبل ازیں مصطفیٰ کمال نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ حکومت سندھ کراچی کے شہریوں پر ظلم بند کرے آج حکومت سندھ کے خلاف پانچواں احتجاج کر رہے ہیں اور یہ لاتوں کے بھوت … مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع پڑھنا جاری رکھیں