کراچی:چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 24 جولائی کو انتخاب کے لیے بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔
مصطفیٰ کمال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے این اے 245 کے لیے سید حفیظ ہیں، ہمیں ووٹ دے کر ملک کے حالات بہتر ہو جائیں گے، پہلے پی ایس ایس بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی پھر این اے کی سیٹ میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چودہ سال سے پیپلز پارٹی حکمرانی کر رہی ہے، پولیس اور پولنگ اسٹیشن والے مل کر پیپلز پارٹی کے نشان پر ٹھپے لگا رہے ہیں، اس شہر کا جو چوکیدار ہے اسی نے شہر کو بیچ دیا ہے، پیپلز پارٹی کو مسلسل فنڈ مل رہے ہیں مگر یہ ہمیں نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے نہیں بدلنا ہے، ان حکمرانوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، صرف پی ایس پی ہی ایک ایسی منظم جماعت ہے جو بغیر ہتھیار کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔
پی ایس پی کے چیئرمین نے کہا کہ شہر میں بارشوں کے باعث کئی جانوں کا نقصان ہوا، میں بارش ہونے سے پہلے نالوں کی صفائی کرواتا تھا، پانی کے جعلی ہائی ڈرنٹس بنا کر ہمارہ پانی ہی ہمیں پیچا جا رہا ہے، کراچی کا تین سو ارب بنتا ہے اور کاغذ میں 38ارب کا بجٹ آتا ہے۔