مستنصر حسین تارڑ دل کے عارضے میں مبتلا، ہسپتال داخل

0
29

ملک کے معروف ادیب، سیاح، سفر نامہ نگار اور دانشور مستنصر حسین تارڑکے بارے میں خبریں ہیں کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے. خبروں کے مطابق مستنصر حسین تارڈ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور اسی شکایت کی وجہ سے انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کروایا گیا. ڈاکٹرز ان کی طبیعت میں بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، فی الوقت ڈاکٹروں نے دانشور کو پیس میکر لگا دیا ہے ، ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی طبیعت میں‌کافی بہتری آرہی ہے. مستنصر حسین کی طبعیت کی خرابی کا سن کر ان کے لئے ان کے مداح اور

انہی کی فیلڈ کے ساتھی دعائیں کررہے ہیں. سوشل میڈیا پر اس وقت مستنصر حسین کی طبیعت کی خبریں خاصی وائرل ہو رہی ہیں اور ہرکوئی ان کی طبیعت میں بہتری کےلئے دعا گو ہے.
مستنصر حسین تارڈ کا شمار ان شخصیات میں‌ہوتا ہے جنہوں مارننگ شوز کی بنیاد رکھی. ان کے مارننگ شوز کو دیکھتے ہوئے بعد ازاں بہت سارے چینلز نے مارننگ شوز شروع کئے لیکن جو مقام مارننگ شوز میں‌مستنصر حسین تارڑ کو حاصل ہے وہ کسی اور کے حصے میں کبھی نہیں آیا. انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں بھی کام کیا.

Leave a reply