پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،33 بل منظور،زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی ترمیم مسترد

0
74

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،33 بل منظور،زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی ترمیم مسترد
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 33 بلز منظور کیے گئے انتخابی اصلاحات سے متعلق ایک بل کو موخر کیا گیا 5ضمنی بلز منظور کیے گئے،2اپوزیشن کے بلز منظور ہوئے

ایم کیو ایم رہنماؤں نے وزیر قانون فروغ نسیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم تحریک انصاف کی اتحادی ہے،حکومت نے کہا تھا کہ نئی مردم شماری کرائیں گے،اس بجٹ میں نئی مردم شماری کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، مردم شماری کے بعد بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے،خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے آفس کھل گئے تو اچھی بات ہے اگر ہمارے آفس کھل گئے تو حکومت کا شکریہ،

پارلیمنٹ نے انتخابی اصلاحات ترمیمی بل2021 کثرت رائے سے منظور کر لیا ،انتخابات کا ترمیمی بل 2021 پیش کرنے کی تحریک منظور کر لی گئی، انتخاب کے ترمیمی بل کے حق میں 221 ووٹ اور مخالفت میں 203 ووٹ آئے ، حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات بل کی دوسری تحریک منظور کروا لی ،انتخابی اصلاحات میں دوسری ترمیم 2021 کا بل منظورکر لیا گیا پارلیمنٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل منظور کر لیا

پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین میں گرما گرمی. ،پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین کی ایک دوسرے کیخلاف شدید نعرے بازی ،سپیکر نے حالیہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے وائس ووٹنگ پر ایوان کی کارروائی چلانا شروع کرا دی ،

وزیرقانون فروغ نسیم نے کلبھوشن اورعالمی عدالت انصاف سے متعلق بل پیش کردیا ،کلبھوشن اورعالمی عدالت انصاف سے متعلق بل بھی منظور کر لیا گیا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن ترمیمی بل منظور کر لیا گیا،اسلام آباد میں رفاہی اداروں کی رجسٹریشن اورانضباط کا بل بھی منظورکر لیا گیا ،انسداد زنا بالجبر تحقیقات و سماعت بل 2021 منظورکرلیا گیا ،اس سے پہلے بل میں بیرسٹر علی ظفر نے اپنی ترامیم واپس لے لیں ،نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل منظورکر لیا گیا، مسلم عائلی قوانین میں ترمیم کے 2 بل منظورکر لئے گئے .انسداد زنا بالجبرتحقیقات وسماعت بل 2021 منظور کر لیا گیا حیدرآبادانسٹیٹیوٹ فارٹیکنیکل مینجمنٹ سائنسز 2021 بل منظور کر لیا گیا،اسلام آبادرینٹ ریسٹریکشن ایکٹ ترمیمی بل منظورکر لیا گیا .زنا بالجبرکے مجرم کوسر عام پھانسی دینے کی ترمیم مسترد کر دی گئی .فوجداری قانون ترمیمی بل 2021 منظورکر لی گئی.نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ترمیمی بل 2021 منظورکر لیا گیا .پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل 2021 منظورکر لیا گیا،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2021 منظور کر لیا گیا،گوادر پورٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021 منظورکر لیا گیا،

اپوزیشن اپنی شکست دیکھنے کے بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آؤٹ کر گئی ،حکومت نے با آسانی سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلایا اور ساتھ ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی ترمیم بھی پاس کرا لی ،سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جتنا یہ زور لگا رہے ہیں،جس بیج کو لگا رہے ہیں،اس کا پھل کوئی اور کھائے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تاخیر سے شروع ہوا ہے ،12 بجے بلایا گیا جوائنٹ سیشن ایک بجے شروع ہوا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کی صدارت کی اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی ایوان میں نشستیں بلا ترتیب لگائی گئیں اپوزیشن اور حکومتی اراکین آپس میں گفتگو کر رہے ہیں بلاول بھٹو ایوان میں پہنچ گئے،وزیراعظم عمران خان بھی ایوان میں آئے

اپوزیشن رہنماؤں کے خطاب کے بعد مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے ایک غیر پارلیمانی لفظ اختیار کیا ہے اس حذف کیا جائے ،اپوزیشن لیڈر کی طرف سے کہا گیا کہ الٹے لٹک جائیں، ان الفاظ کو حذف کیا جائے،

محسن داوڑ نے انتخابی ترمیمی بل دوسری ترمیم میں اپنی ترمیم پیش کردی بابر اعوان نے محسن داوڑ کی ترمیم کی مخالفت کردی محسن داوڑ نے اسپیکر سے گنتی کا مطالبہ کر دیا .انتخابی اصلاحات کا بل بابراعوان نے ایوان میں پیش کر دیا،اسپیکر اسد قیصر نے بابراعوان کے پیش کردہ بل کی تحریک منظور کرنے کی رولنگ دی ،اپوزیشن نے بل پیش کرنےکی تحریک کی مخالف کی اور ووٹنگ کا مطالبہ کیا ،بلاول بھٹو نے جوائنٹ سیشن سے متعلق رولز پڑھنے کی اجازت طلب کرلی ،

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ہر بل پر 222 ممبران پورے کرنا ہوں گے،دوسری صورت میں بل منظور نہیں ہوگا،بابر اعوان نے کہا کہ حاضر اراکین کی اکثریت سے قانون سازی ہوگی،وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ بلز ماسوائے آئینی ترامیم کے موجود سادہ اکثریت سے منظور ہو گی ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جوائنٹ سٹنگ میں تمام بلز موجود ممبران کی اکثریت سے ہوگی

انتخابی اصلاحات سے متعلق ترمیمی بل 2021 پیش کرنے کی تحریک پر ووٹنگ ہوئی اسپیکر اسدقیصر نے اپوزیشن کے مطالبے پر ووٹنگ اور گنتی کی اجازت دی وزیراعظم عمر ان خا ن سمیت حکومتی اراکین نشستوں پر کھڑے ہوئے گنتی مکمل ہونے کے بعد حکومت کو کامیابی ملی اور تحریک منظور کر لی گئی

اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نےاسپیکر ڈائس پر نامناسب گفتگو کی ۔ اسپیکر اسد قیصر نے غصے میں کہا کہ آپ تمیز سے رہیں، میں باہر نکلوادوں گا .وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو مائیک نہ دینے پرقادر مندوخیل اسپیکر ڈائس پر گئے تھے جس پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں بلاول کو موقع دے رہا تھا پھر یہ بدتمیزی کیوں۔ انہوں نے کہا بلاول صاحب آپ کو اس حرکت کا نوٹس لینا چاہیے بعد ازاں اسپیکر اسد قیصر نے بلاول بھٹو کو بولنے کا موقع دیتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب جس طرح آپکے رکن کا رویہ تھا نا قابل برداشت ہے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت میں تقریر کی ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی اصول و ضوابط 1973 سے متعلق سیکشن 10 اسپیکر قومی اسمبلی کو پڑھ کر سنادیا کہا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے اگر کوئی قانون منظور کروانا ہو تو اس کیلئے 222 ووٹ کی ضرورت ہے ورنہ وہ قانون منظور نہیں ہوتا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نکتہ اعتراض سننے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے مائیک بند کردیا، بابر اعوان اور فروغ نسیم تاولیں تراشتے رہے

اپوزیشن کے 10 اراکین ایوان میں موجود نہیں اور حکومت کے 6 موجود نہیں ،پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے گنتی چیلنج کردی انتخابی اصلاحات سے متعلق ایک اور ترمیمی بل پر ووٹنگ جاری ہے اپوزیشن کے اسحاق ڈار، نوید قمر،نواب یوسف تالپور ، علی وزیر ایوان میں نہیں ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ دونوں پارٹی کے اراکین میرے عملے کو ڈسٹرب نہ کریں گنتی ٹھیک ہوئی ہے ،آپ جو کررہےہیں ایسا کبھی نہیں ہوا،مرتضٰی جاوید عباسی نے بھی عملے کے ہمراہ گنتی شروع کردی، مراد سعید نے روک دیا ،اپوزیشن کی جانب سے دھاندلی، ووٹ چور کے الزامات لگائے گئے،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گنتی ٹھیک ہوئی ہے، رولز کے مطابق ایوان چلے گا

وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور بلاول کی تقاریر شکست خوردہ سیاستدانوں کی تھیں پتہ چل گیا کس کے پاس اکثریت ہے اور کون راہ فرار اختیار کر رہا ہے،

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ‌ ڈالر کے قریب پہنچ گیا

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

Leave a reply