متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کا انعقاد

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کا انعقاد
باغی ٹی وی :کورونا کے وار جاری ہں . اس کے لیے دنیا بھر میں آپریشن جاری ہیں . متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے کورونا کے ایک لاکھ 98 ہزار 135 ٹیسٹ کیے گئے ۔
امارات ٹوڈے کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کیے جانے والے کورونا ٹیسٹ میں 18 سو 43 کیسز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی مجموعی طور پر اس مہلک وائرس کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 93 ہزار 266 تک پہنچ گئی ۔
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ایک ہی دن میں کورونا سے 2 افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اب تک 1 ہزار 547 ہلاکتیں ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔
کورونا وائرس سے گزشتہ ایک روز کے اندر 15 سو 6 افراد صحتیاب بھی ہوئے جس کے ساتھ اب تک اس وائرس سے شفیاب ہونے والے 4 لاکھ 76 ہزار 518 ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کی وبا سے پیدا شدہ حالات کے پیش نظر متحدہ عرب امارات نے 400 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرکے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ معمولی جرائم میں ملوث 400 پاکستانی قیدیوں کو عرب امارت کی حکومت دو پروازوں کے ذریعے پاکستان بھجوائے گ