متحدہ عرب امارات نےترکی کو مداخلت سے باز رہنے کی تنبیہ جاری کردی

متحدہ عرب امارات نےترکی کو مداخلت سے باز رہنے کی تنبیہ جاری کردی

باغی ٹی وی ، لیبیا سے متعلق ترکی کے بیان پر متحدہ عرب امارات نے ترکی کو عرب ممالک کے امور میں مداخلت کرنے سے باز رہنے کا کہہ دیا۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ ترکی اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کر سکتا، ایسا رویہ ماضی کا حصہ ہے، ریاستوں کے درمیان تعلقات دھمکیوں کی بنیاد پر نہیں بنا کرتے۔ ترکی لیبیا میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کے حق میں ہے۔

واضح رہے کہ ترکی اور متحدہ عرب امارات میں لیبیا کے معاملے پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات لیبیا کی حکومت کے مخالف گروہ خلیفہ حفتر کی حمایت کر رہا ہے جبکہ ترکی حکومت کے حق میں ہے اور خلیفہ حفتر کے خلاف امداد بھی فراہم کر رہا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.