fbpx

متعکفین کی خاطر رمضان کے باقی ایام لوڈشیڈنگ نا کی جائے

قصور
آج ہزاروں متعکفین مسجدوں میں سنت محمدیہ اعتکاف پر لبیک کہتے ہوئے اپنے گھروں،بیوی بچوں،ماں باپ سے دوری اختیار کرکے مسجدوں کو اپنا مسکن بنائینگے،گورنمنٹ لوڈ شیڈنگ ختم کرے تاکہ متعکفین کو پریشانی نا ہو

تفصیلات کے مطابق قصور میں آج ہزاروں متعکفین سنت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف پر لبیک کہتے ہوئے اپنے گھروں،بیوی بچوں،ماں باپ کو گھروں میں چھوڑ کر مسجدوں کو اپنا مسکن بنا لینگے اور دن رات ذکر الٰہی میں سربسجود ہو جائینگے
سخت ترین گرمی کا موسم ہے اور بار بار بجلی جانے سے مسجدوں میں پانی کی قلت کیساتھ یو پی ایس کی بیٹریاں تک چارج نہیں ہوتیں لہذہ گورنمنٹ کو چائیے کہ ایک عظیم سنت پر عمل پیرا ہونے والے متعکفین کیلئے کم ازکم ان دس دنوں میں لوڈشیڈنگ نا کی جائے تاکہ یہ متعکفین بغیر کسی پریشانی اعتکاف میں زیادہ سے زیادہ عبادات کریں اور قرب الہٰی حاصل کریں جس کے باعث مملکت پاکستان پر اللہ رب العزت کا خاص کرم ہو
تمام مسجدوں کی انتظامیہ نے ان متعکفین کیلئے کھانے پینے کا خاص اہتمام کیا ہے
نیز یکم رمضان سے ہی لوگ اپنی بساط سے بڑھ کر لوگوں کیلئے سحر و افطار کا انتظام کر رہے ہیں