متاثرین کے مسائل حل کرینگے،وزیراعلیٰ سندھ کا ڈھرکی کا دورہ

cm sindh

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ڈھرکی پہنچ گئے

وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ قادرپور روڈ ابھی تک زیر آب ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پانی کی نکاسی کے احکامات دے دیئے ہیں، ڈی ایچ او نے کہا کہ 3 دن تک خالد آباد میں میڈیکل کیمپ لگائی تھی، میڈیکل کیمپوں میں 25 ہزارمریضوں کو دیکھا گیا ہم متاثرین کے مسائل حل کرینگے اس لیے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے نکاسی آب کیلئے ڈی سی گھوٹکی کو ہدایت کی

وزیر اعلیٰ سندھ آج گھوٹکی، کندھ کوٹ اورکشمور کا دورہ کریں گے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جیکب آباد اور شکارپور کا دورہ بھی کریں گے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لیں گے،

دوسری جانب قمبر شہداد کوٹ میں 25 روز میں ڈی ایچ کیو اسپتال اور ریلیف کیمپس میں ملیریا کے 5 ہزار 543 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسپتال اور ریلیف کیمپس میں ڈائریا کے 11 ہزار981 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں

علاوہ ازیں سیہون شریف، متاثرین کے لیے کشتیاں بھی بند کردی گئی جہانگارا اور باجارا سے سیلابی پانی کم ہونے کے بعد سیہون شریف سے زمینی رابطہ بحال ہو گیا،منچھر جھیل کے پانی میں کی سطح 120.2 آر ایل ریکارڈ کی گئی ہے، سیہون شریف،یونین کونسل بوبک، جعفرآباد، آراضی اور چنا میں سیلابی پانی کا دباو برقرارہے، منچھر جھیل میں بلوچستان کا سیلابی پانی ایم این وی ڈرین کے ذریعے داخل ہوا اڑل نہر ہیڈ، اڑل نہر ٹیل سمیت 4 مقامات سے منچھر جھیل کا سیلابی پانی کا دریائے سندھ میں اخراج ہوا، تحصیل سیہون شریف کی 10 یونین کونسل میں سیلابی صورتحال برقرار ہے متاثرہ یونین کونسلز میں 80 فیصد مکانات منہدم ہو گئے ہیں

دوسری جانب بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے،پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 301 ہو گئی ،سیلابی صورتحال سے 5لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ،بلوچستان میں سیلاب سے ایک لاکھ 85ہزار گھر متاثر ہوئے،بلوچستان میں سیلاب سے 65 ہزار گھر مکمل تباہ ، ایک لاکھ 20ہزار کو جزوی نقصان پہنچا سیلاب سے بلوچستان میں مجموعی طور پر103 ڈیمز متاثر ہوئے،

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

،پی ٹی آئی کے جلسہ کے موقع پر چارسدہ فاروق اعظم چوک میں سیلاب زدگان نے احتجاجی مظاہرہ کیا

Comments are closed.