مٹھی بھر اسلام کے ٹھیکیداروں نے اسلام کے تشخص کو متاثر کیا، فردوس عاشق اعوان

0
24

مٹھی بھر اسلام کے ٹھیکیداروں نے اسلام کے تشخص کو متاثر کیا، فردوس عاشق اعوان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے سفر میں قائداعظم کاساتھ فاطمہ جناح نے دیا،استحکام پاکستان کے لئے 72سال لگے، مشکل راستوں پر چلتے ہوئے کٹھن سفر طے کر لیا ،اب استحکام پاکستان کا سفر پر رواں دواں ہیں، مٹھی بھر اسلام کے ٹھیکیداروں نے اسلام کے تشخص کو متاثر کیا، ہماری قوم میں کوئی انتہا پسند نہیں ہے اور نہ ہی اسلام کا ماننے والا اور حضورﷺ پر یقین رکھنے والا دہشت گرد ہوسکتا ہے، حضورﷺ خواتین کے سفیر بن کر سامنے آئے، پاکستان میں بسنے والی بیٹی اور بہن قوم کا وہ قیمیتی اثاثہ ہے جس سے اگلی نسلی کی تعلیم اور تربیت میں حصہ ڈالنا ہے.

وہ بدھ کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں پنجاب کی وزارت برائے خواتین کی ترقی اور پیغام پاکستان سینٹر فار پیس کے اشتراک سے “دختران پاکستان ویژن2020 ” مشاورتی اجلاس سے خطاب کررہیں تھیں ۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اور پنجاب کی وزارت خواتین کی ترقی کو مبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے پاکستان کی ضرورت کے ساتھ جڑے منصوبے کا عملی طور پر آغاز کیا ہے۔ ہمارے معاشرے کے اندر سماجی اورثقافتی اقدار کو مسخ کر کے اسےاسلام کا رنگ دیا جاتا ہے، ہر خطے کے اندر رہنے والے افراد یا معاشرے کے ساتھ جڑے اسکے مختلف رنگ ہیں لیکن پاکستان کا سب سے حسین رنگ اسکی دختران کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست ہے اور دنیا میں واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے ،اسلام کے نام پر بننے والے ملک کی سب سے بڑی طاقت اسلامی سوچ اور فلاسفی تھی لیکن اسے ہی ہماری کمزوری بنا دیا گیا۔ مغرب نے ہمارے دین کے مثبت پہلوﺅں کو بھی منفی انداز سے پیش کیا ہے ۔ میڈیا اور پرپیگنڈا اہم زریعہ ہے جو بیانیے ،نظریئے اور پالیسی کو دوسروں تک پہنچانے کا زریعہ ہے ، عالمی سطح پر نامور میڈیا ہاﺅسز اسلام مخالف سوچ رکھنے والوں کے قبضے میں ہے جہاں پراسلام کا مسخ چہرہ دنیا کے سامنے اس انداز سے پیش کیا ہے جس کا حقائق سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اسلام کے امیج کو مٹھی بھر عناصر اور اسلام کے ٹھیکداروں کے زریعے متاثر کیا جس بنیﷺ کو ہم مانتے ہیں وہ ہمارے لئے رول ماڈل ہے۔ انہوں نے جب اسلام کا ظہور ہوا تو بیٹیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا اورلونڈیوں کے ساتھ جو سلوک ہوتا تھا اس مائنڈ سیٹ کو شکست دینے کے لئے حضورﷺ آئے تھے، قرآن پاک کے اندر سب سے زیادہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے سورة مریم اور سورة نساءمیں آیات ہیں، قرآن پاک ہمارے لئے دنیا بھر کی کتابوں میں انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کا بہترین چارٹر ہے ۔

Leave a reply