مٹن کنّا بنانے کی ترکیب #Baaghi

مٹن کنّا

وقت :1¼سے 1½گھنٹے

8 سے10 افراد کے لئے

اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

مٹن ………… دو کلو
گھی ………… 1کپ
پیاز (کٹے ہوئے) ………… 1½ کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
نمک ………… حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1½کھانے کا چمچ
خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1½کھانے کا چمچ
کالا زیرہ ………… 1½کھانے کا چمچ
آٹا ………… 1½کھانے کا چمچ
گندھا ہوا آٹا (برتن کو بند کرنے کے لئے) ………… حسب ضرورت

طریقہ کا ر:
مٹن کو تقریباً 200گرام کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ایک مٹی کا مٹکا لے کر کھلی انگیٹھی پر رکھیں۔ اس میں گھی اور پیاز لے کر ہلکا سے گولڈن براؤن ہونے تک تلیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ اب نمک، سرخ مرچ اور دھنیا پاؤڈر شامل کریں مٹن ڈال کر 6سے 8منٹ تک بھونیں۔ 4کپ پانی اور زیرہ شامل کرکے ایک سے دو منٹ بھونیں، تھوڑا سا پانی ڈال کر آٹے کا قتل پیسٹ بنائیں اور مٹن کے مکسچر میں ڈال دیں۔ مٹکے پر ڈھکن دیں اور اسے آئل سے سیل کردیں۔ 50 سے 60 منٹ مکمل تیارہونے تک پکائیں۔ نان یا کشمیری روٹی کے ساتھ اسی مٹکے میں پیش کریں۔ اگر مٹکاموجود نہ ہو تو چھوٹی دیگ یا موٹے پیندے کا برتن بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔

Leave a reply