مظفرگڑھ کینال سے پانی چوری کرنیکا معاملہ سامنے آیا تحقیقاتی ٹیم جتوئی پہنچ گئی

0
80

مظفرگڑھ کینال ہیڈ بکائنی سیکشن سے نہروں میں سینکڑوں ناجائز موگے اور ماہانہ لاکھوں روپوں کا سرکاری پانی محکمہ انہار کے عملہ کی سرپرستی میں چوری ھو رہا تھا جس پر سیکرٹری ابپاشی نے فوری نوٹس لیتے ھوئے رپورٹ طلب کی گذشتہ روز محکمہ انہار کے ایکسئین اور لاھور سے پی ایم آئی یو کی ٹیمیں تحقیقات کے لیے ہیڈ بکائنی سیکشن پہنچے انہوں پہلے مقامی بیلداروں سے پانی چوری کے حوالے سے بیان ریکارڈ کیا بعدازاں انہوں نے خود سیکشن بکائنی کی نہروں کا وزٹ کیا۔

زرائع کے مطابق محکمہ انہار کے عملہ نے ان نہروں کا وزٹ کرایا جہاں کنکریٹ نہروں سے کٹ نہ لگے ھوئے تھے تحقیقاتی ٹیموں نے سب انجینئر,ایس ڈی او کے بھی بیانات لیے ٹیمیں اپنی رپورٹ سیکرٹری ابپاشی کو دینگے رابطہ پر ایس ڈی او انہار نے موقف دینے سے انکار کر دیا جبکہ سب انجینئر نے کہا کہ جو بھی عملہ ملوث ھو گا اس کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔مقامی بیلداروں کو متعلقہ نہروں پر پابند کردیا ہے وہ پانی چوری میں ملوث افراد کی رپورٹ ایکسین کودینگے۔

زرائع کے مطابق اسوقت رتن مائنر نالہ پر عباس بلہ نامی کانسٹیبل کا بھی رقبہ ہے اور وہ بھی پانی چوری میں ملوث ہے اور وہ جتوئی تھانہ تعنیات ہے پانی چوری کرنے والے افراد کے خلاف جونہی محکمہ استغاثہ بھیجتا ہے وہ پانی چوری کرنے والے ملزمان کو فوری اطلاع دیکر مقدمہ اندراج نھی کروانے دیتا ہے اور پولیس چھاپے سے قبل ہی پانی چوری کے مرتکب افراد کو اطلاع کردیتا ہے۔

Leave a reply