مظفرگڑھ میں محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے جانوروں اور پرندوں میں مفت ویکسینیشن مہم کا آغاز

0
46

مظفرگڑھ ایڈیشنل چیف سیکٹری ساوتھ پنجاب کپٹن (ر) ثاقب ظفر سیکٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب میاں آفتاب احمد پیرزادہ کی ہدایت پر ضلع مظفرگڑھ میں جانوروں کو گل گھوٹو اور دیگر بیماریوں سے بچاو کے حفاظتی ٹیکہ جات اور مفت ویکسی نیشن کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈپٹی ڈاائریکٹر ڈاکٹر طارق سعید کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں گھر گھر جا کر گل گھوٹو اور متعدد امراض کے متعلق جانوروں کو ویکسی نیشن کر رہی ہیں۔

مویشی پال حضرات کی تربیت کر رہی ہیں قمیتی جانوروں کو موسمی اثرات سے محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی تدابیر کو اختیار کرئے حفاظتی ٹیکہ جات لگاوئے چارے کو محفوظ کریں ڈاکٹر طارق کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی فارمر کے جانور کی ویکسی نیشن ہونے سے رہ جائے تو وہ قریبی ویکسی نیشن سنٹر یا دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر سے رابط کریں

Leave a reply