کراچی میں شہری لاوارث، ڈکیتی مزاحمت پر تین بچوں کا باپ قتل
کراچی میں مسلح لیٹروں نے ڈکیتی مزاحمت پر تین بچوں کے باپ کو قتل کردیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق پیرآباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر چار ہزارہ چوک کے قریب ڈاکوؤں کی فاٸرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، مقتول کی شناٰخت 45 سال فیاض احمد ولد صاحب زادہ کے نام سے کی گئی ،مقتول اورنگی ٹاؤن ہزارہ چوک جاپانی بلڈنگ کے قریب کا رہائشی اور تین بچوں کا باپ تھا۔ایس ایچ او پیرآباد امتیاز میر کا کہنا ہے کہ مقتول فیاض احمد سائٹ ایریا کی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا اور فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، مقتول گھر سے نکل کر فیکٹری جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی،مقتول نے مزاحمت کی تو ملزمان نے گولی چلا دی، فائرنگ کے بعد ملزمان لوٹے بغیر ہی فرار ہوگئے.جائے وقوع سے پستول کا ایک خول ملا ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کررہی ہے تاکہ واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا جاسکے، قانونی کاررواٸی کے بعد مقتول کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت کے بعد امریکی خواتین تحریک کا سامنا
ماہ رنگ بلوچ پر سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
کے پی اسمبلی میں سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور
بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی اسکریبل پلیئرز کوبھی ویزے دینے سے انکار