مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے آپسی مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات

0
29
مذاکرات-اور-مشاورت-کے-ذریعے-آپسی-مسائل-پر-قابو-پایا-جاسکتا-ہے-پاکستان-مسلم-لیگ-ن-متحدہ-عرب-امارات #Baaghi

پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے جنرل سیکرٹری چودھری ظفر اقبال اور چیف آرگنائزر عبدالمجید مغل کا کہنا ہے کہ آپسی مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں جبکہ مشاورت کے ذریعے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ اس مقصد کے لیے فریق ثانی سے مذاکرات کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مذاکرات کے ذریعے آپس میں مل بیٹھ کر آپسی اختلافات اور مسائل حل کریں گے۔

دبئی کے ایک ہوٹل میں اس پریس کانفرنس کا انعقاد چودھری ظفر اقبال جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این یو اے ای نے کیا تھا اس اجلاس میں چیف آرگنائزر عبدالمجید مغل اور دیگر عہدیداران عامر سہیل گھمن، حاجی محمد نواز، راجہ جمیل بنگیال، چودھری صغیر احمد، عارف عامر منہاس، چودھری عبدالرزاق، عقیل ظفر، وقاص گھمن، شوکت بٹ اور راجہ ابوبکر کے علاوہ دیگر عہدیداران و کارکنان بھی شامل تھے۔

اس موقع پر تمام شرکائے تقریب نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا واضح اعلان کیا کہ ہم سب اپنے قائدین چودھری ظفر اقبال اور عبدالمجید مغل کے ساتھ ہیں اور ان کے ہر فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

شرکاء نے کہا کہ پارٹی ارکان میں ردوبدل کا کام فرد واحد کے فیصلوں کی بجائے مشاورت سے ہونا چاہیے تاکہ ہر کارکن کو اس کا حق مل سکے۔

فریق ثانی سے مذاکرات کے لیے چودھری محمد نواز، راجہ جمیل بنگیال، چودھری صغیر احمد، چودھری عبدالغفار اور شہزاد بٹ پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی کا اعلان کیا ہے جو تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے مل جل کر حل کرے گی تاکہ پی ایم ایل این امارات کے اندرونی اختلافات ختم ہوں اور پی ایم ایل این ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوکر ملک و قوم کے لیے کام کرسکے۔

Leave a reply