مضر صحت سویٹس کی تیاری جاری،محکمہ کاروائی سے انکاری

قصور
علاقہ بھر میں غیر معیاری مضر صحت سویٹس بنانے کا کاروبار جاری ،اہل علاقہ کی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل
تفصیلات کے مطابق الہ آباد سمیت دیگر مقامات پر سویٹس اینڈ بیکرز، مضر صحت مٹھائیاں تیار کرکے فروخت ہو رہی ہیں جس سے لوگ آئے روز بیمار رہتے ہیں اکثر حلوائیوں کی دکانوں پر مکھیوں کا راج ہے جبکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی پنجاب کی مبینہ خاموشی معنی خیز ہے مضر صحت اور غیر معیاری مٹھائیاں بنانے والوں کے خلاف عملی طور پر کارروائی نہ ہوسکی مقامی لوگوں احمد علی ،سہراب خاں ،اللہ دتہ ،عبدالوکیل ودیگر نے بتایا کہ الہ آباد چوک سمیت تلونڈی میں غیر معیاری اور مضرصحت سویٹس کھانے سے شہریوں کو مختلف خطرناک بیماریوں ہو چکی ہیں جن کی تصدیق ڈاکٹرز نے بھی کی ہے جبکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی ان کو مبینہ طور پر کھلی چھٹی دے رکھی ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کو حفظان صحت کے مطابق سویٹس تیار کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ لوگ مختلف بیماریوں سے بچ سکیں

Comments are closed.