مضاربہ سیکنڈل کے متاثرین کو سنائی نیب نے خوشخبری
مضاربہ سیکنڈل میں نیب نے اب تک کیا کیا برآمد کیا ؟اور کتنے ریفرنس دائر کئے حیران کن خبر آ گئی
اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نے اب تک مضاربہ/ مشارکہ اسیکنڈل میں تقریباً 6 ہزار کنال زمین، 10 مکانات اور 12 قیمتی گاڑےاں برآمدکی ہیں۔ مبینہ طور پر ملوث44 افراد کو گرفتار کر کے لوٹی ہوئی تقریباً 616 ملین روپے کی رقم ریکور کرنے کے علاوہ 32 بدعنوانی کے ریفرنس دائر کئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے مفتی احسان کومضاربہ کیس میں 10سال قید اور9 ارب روپے جرمانہ جبکہ9 دوسرے ملزمان کو 1ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی ہوئی ہے۔ اس طرح نیب نے مفتی احسان کو مضاربہ کیس میں 10ارب روپے سے زائد کا مقدمہ بہترین پراسیکیوشن کی وجہ سے جیت کر مفتی احسان اور دیگر مجرمان سے 10ارب روپے بر آمد کر کے متاثرین کو قانون کے مطابق واپس کئے جائیں گے۔
نیب کے نام پر لوٹ مار، چیئرمین نیب کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
افسران کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر کام کریں، چیئرمین نیب
چیئرمین نیب نے تاجروں کی بڑی بات مان لی، تاجروں کی خوشی کی انتہا نہ رہی
قومی احتساب بیورو کی کاوشوں کی بدولت ہاﺅسنگ سوسا ئیٹیوںکے ہزاروں افراد کے اربوں روپے کی لوٹی ہوئی رقوم برآمد کرکے ان کو با عزت طریقے سے واپس کی گئیں جس پر انہوں نے چئیرمین نیب کا شکرےہ ادا کےا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے اپنے قیام سے ابتک 342 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔ قومی احتساب بیورو کا مجموعی طور پر سزا دلوانے کی شرح تقریباً 70 فیصد ہے۔
قو می احتساب بیورو نے معزز احتساب عدالتوں میں بد عنوانی کے12 سو انیس ریفرنسز دائر کئے ہیں جو کہ زیر سماعت ہیں جن کی کل مالیت تقریباً 900 ارب روپے ہے۔ اس کے علاوہ نیب کو مضاربہ /مشارکہ اسیکنڈل میں تقریباً43 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن پر قومی احتساب بیورو نے قانون کے مطابق کارروائی کی گئی۔