ایم ڈبلیو ایم کا سلمان حیدر کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

کراچی :ایم ڈبلیو ایم کا سلمان حیدر کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ،اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں سید سلمان حیدر رضوی کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

اپنے مذمتی بیان میں ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ معروف شیعہ رہنماء سلمان حیدر کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سلمان حیدر کا قتل شہر قائد کا امن خراب کرنے کی سازش ہے، سلمان حیدر کی ٹارگٹ کلنگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ شہید سلمان حیدر پاسبان عزاء اور آل پاکستان زیارات کاروان آپریٹر کے سیکرٹری جنرل، مسجد و امام بارگاہ خیر العمل ٹرسٹ کے ذمہ دار اور معروف شیعہ رہنماء ایس ایم حیدر مرحوم کے بیٹے تھے۔

ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے مطالبہ کیا کہ سلمان حیدر کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے پاسبان عزاء کے جنرل سیکرٹری سید سلمان حیدر رضوی کو شہید کر دیا۔

Comments are closed.