میرے اباواجداد پاکستان سے ہیں:لیکن انگلینڈ ٹیم کی قیادت میرے لئےاعزاز ہے::معین علی

0
25

کراچی :انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان معین علی کا کہنا ہے کہ میری فیملی پاکستان سے ہے اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران معین علی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا یہ انگلینڈ کی بی ٹیم ہے، زیادہ تر کھلاڑی انجری کے باعث سیریز کا حصہ نہیں، صرف بین اسٹوکس آرام کے باعث انگلینڈ کی ٹیم میں شامل نہیں، ہماری موجودہ ٹیم وائٹ بال کی بہترین ٹیم ہے، نوجوان کھلاڑیوں کے پاس موقع ہے وہ اپنی صلاحیت دنیا کو دکھائیں۔

جوز بٹلر سے متعلق معین علی نے کہا کہ جوز بٹلر کی انجری کےحوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، ممکن ہےآخری دو میچز میں بٹلر ٹیم میں آجائیں، ہم بٹلر کو ورلڈکپ کے لیے مکمل فٹ چاہتے ہیں۔

قائم مقام انگلش کپتان نے کہا کہ کرس ووکس اور مارک ووڈ لمبی انجری کے بعد ٹیم میں آرہے ہیں، ہم اپنے فاسٹ بولر کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہتے ہیں، جب فاسٹ بولر تیار ہونگے تب انہیں میچ کھلائیں گے۔

اپنے پاکستانی پس منظر کے حوالے سے معین علی نے کہا کہ میری فیملی پاکستان سے ہے تو یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میرے دوست اور فیملی میری کپتانی پر کافی فخر محسوس کرتے ہیں۔

معین علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک پچ کا معائنہ نہیں کیا لیکن کراچی کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے، مجھے نہیں لگتا اسپنرز سے بڑا فرق پڑے گا۔ ثقلین مشتاق جب انگلینڈ کےکوچ تھے تو ان سے بہت کچھ سیکھا۔

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

Leave a reply