پاک چین دوستی کودشمن کی شرارتیں نقصان نہیں پہنچا سکتیں:میرا دورہ کوئٹہ محفوظ ہے:چینی سفیرنونگ رونگ
اسلام آباد :پاک چین دوستی کودشمن کی شرارتیں نقصان نہیں پہنچا سکتیں:میرا دورہ کوئٹہ محفوظ ہے، اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ ان کا دورہ کوئٹہ محفوظ ہے۔
اپنے بیان میں نونگ رونگ نے کہا کہ وہ کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں ، دعاؤں اور ہمدردی کے پیغامات پر پاکستانی عوام کے مشکور ہیں۔
My sincere gratitude to all friends for their caring and sympathies. My visit to Quetta is safe. The terrorist attack is strongly condemned.https://t.co/t6b3r50376 pic.twitter.com/ZCTiv0D3uD
— Nong Rong (@AmbNong) April 23, 2021
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے تھے۔
چینی سفیر کا کہنا تھاکہ چین پاکستان کے دشمنوں کواپنا دشمن سمجھتا ہے ، دنیا کو یہ جان لینا چاہیے کہ پاکستان اورچین ایک جسم کی مانند ہیں دشمن کی شرارتیں ، سازشیں اوردہشت گردانہ حرکتیں کبھی بھی پاک چین دوستی میں دراڑ نہیں ڈال سکتیں