لاہور:میں یامیری اہلیہ کسی کےنادہندہ نہیں:جس گاڑی کی بات ہورہی ہےوہ کسی اورکی ہے:راحت فتح علی خان نے خبروں کی تردید کردی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف قوال اورموسیقی کے شہنشاہ راحت فتح علی خان نے ان خبروں کی تردید کردی ہے کہ ان کی اہلیہ کسی گاڑی کے ٹیکسز کے حوالے سے نادہندہ ہیں
راحت فتح علی خان کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ جس گاڑی کا ذکرکیا جارہا ہے اورجو گاڑی دکھائی جارہی ہے وہ پانچ سال قبل کسی رشتہ دار کو فروخت کردی تھی مگراس اللہ کے بندے نے اس گاڑی کو اپنے نام ٹرانسفر کرنا بھی گوارا نہیں کیا اورابھی تک ہمارے نام پررجسٹرہے
ان کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں نہ تو وہ خود اورنہ ہی ان کی اہلیہ کسی ادارے کے نادہندہ نہیں ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اب خودساختہ خبروں کا سلسلہ رک جانا چاہیے