میں پیپلز پارٹی کے بڑے لیڈروں کے سامنے بے بس ہوگئی تھی ، سنتھیا کا حیران کن انکشاف

0
37

میں پی پی پی کے بڑے لیڈروں کے سامنے بے بس ہوگئی تھی ، سنتھیا
باغی ٹی وی : امریکن بلاگر سنتھیا نے فیس بک پر یہ دعویٰ کیا کہ پی پی پی ان کے پیچھے جانے کی وجہ وہ ٹویٹ نہیں ہے جو انہوں نے شیئر کی ہے بلکہ سیاسی جماعت کے اعلی عہدے داروں کے خلاف اس کی بے تحاشا گندگی ہے۔

فیس بک پر اپنے رواں سیشن میں سنتھیا رچی نے دعوی کیا کہ 2011 میں جب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اقتدار میں تھی تو "سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ان کے ساتھ زیادتی کی تھی” اور اس نے مزید دعوی کیا تھا کہ ” اس نے ان کے سامنے جسمانی طور پر ہتھیار ڈالے تھے۔ وزیر مخدوم شہاب الدین اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی جب وہ صدر ہاؤس میں موجود تھے۔

سابق وزیر داخلہ ، پی پی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے میرا ریپ کیا تھا، سینتھیا


ہ واضح رہےکہ سنتھیا پچھلے کئی ہفتوں سے پی پی پی کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہے جس میں پی پی کی اعلیٰ قیادت کی کرپشن اور ان کے مبینہ طور پر غیر اخلاقی تعلقات کو ایکسپوز کر رہی ہیں.
سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی‌ ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے

قبل ازیں پیپلز پارٹی نے سوشل میڈیا پر فعال غیر ملکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ یہ درخواست سنتھیا رچی کی جانب سے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے خلاف توہین آمیز اور بہتان پر مبنی ٹویٹس کرنے پر دائر کی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر اور ایڈوکیٹ ہائی کورٹ شکیل عباسی کی طرف سے درج کرائی اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ ایک خاتون جو ٹوئٹر ہر سنتھیا ڈی رچی کے نام سے جانی جاتی ہیں، انھوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بینظیر بھٹو کے بارے میں انتہائی توہین آمیز اور بیہودہ تبصرے پوسٹ کیے ہیں

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے جھوٹے، بے بنیاد، بدنامی اور بہتان پر مبنی ٹویٹس سے پاکستان میں بینظیر بھٹو کے چاہنے والوں کو بہت دکھ اور تکلیف پہنچی ہے۔ انھوں نے ایف آئی اے سے سنتھیا رچی کے خلاف فوراً قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اس مسئلہ کی ابتدا اس وقت ہوئی جب سنتھیا نے گذشتہ 48 گھنٹوں سے پاکستان میں اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کی وائرل ویڈیوز پر اپنا تبصرہ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا۔ انھوں نے لکھا کہ اس سے انھیں وہ کہانیاں یاد آ رہی ہیں کہ بی بی (بینظیر) اس وقت کیا کرتی تھیں جب ان کے شوہر انھیں دھوکہ دیتے تھے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ بینظیر اپنے گارڈز کے ذریعے ایسی خواتین "جن کے زرداری صاحب سے مبینہ تعلقات ہوتے” کی عصمت دری کرواتی تھیں۔

اپنی ٹویٹ میں سنتھیا کا مزید کہنا تھا کہ خواتین عصمت دری کے ایسے کلچر کی مخالفت کیوں نہیں کرتیں؟ کیوں کبھی مردوں کو جوابدہ نہیں کیا جاتا؟ انصاف کا نظام کہاں ہے

Leave a reply