کراچی میں پراسرار بخار سے لوگ مرنے لگے:چند دنوں میں 19 افراد وفات پاگئے

0
31
fever

کراچی:شہر قائد میں پراسرار بخار سے دو ہفتوں کے دوران سولہ بچوں سمیت 19 افراد وفات پا گئے۔کراچی کے ضلع کیماڑی کے محمد علی لغاری گوٹھ میں پراسرار اموات سامنے آئی ہیں جس میں 2 ہفتوں کے دوران 16 بچوں سمیت 19 افراد بخارکے باعث وفات پا گئے ہیں۔

ریاست کا کام کاروبار کرنا نہیں، چیف جسٹس

علاقہ مکینوں کے مطابق 30 سے 35 بچے اب بھی بیمار ہیں، انہوں نے بتایا کہ فیکٹریوں کے دھویں کے باعث انہیں سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ضلعی ہیلتھ آفیسر کیماڑی ڈاکٹر عارف کا کہنا ہے کہ اموات کی وجوہات جاننےکی کوشش کررہے ہیں، سیمپلز لینے کیلئے کیمپ قائم کرکے ڈاکٹر کو تعینات کردیا ہے، انہوں نے بتایا کہ 2 بچوں کی اموات خسرہ سے ہوئیں۔

متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کر دیئے

خط کے متن میں کہا گیاہے کہ اس حوالے سے محکمہ صحت کو محکمہ ماحولیات کی فوری مدد درکار ہے،ضلع میں سینے کے انفیکشن سے جڑی بیماری کے پراسرار کیسز سامنے آئے ہیں، علاقےکاجائزہ لینےپرمعلوم ہواکچھ فیکٹریوں سےمبینہ طورپرنکلنےوالافضلہ اورگیسزواقعات اوراموات کاسبب بن رہے ہیں

شہباز شریف سے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کی ملاقات شروع

دوسری جانب کیماڑی میں پراسرار بیماری سے اموات کے معاملے پر محکمہ صحت سندھ نے ڈی جی ماحولیات سے مدد کی درخواست کردی ہے۔ڈی ایچ او کیماڑی نے ڈی جی انوائرنمنٹ، کلائمٹ چینج اینڈ کوسٹل ڈیولپمنٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں سینے کے انفیکشن سے جڑی بیماری کے پراسرار کیسز سامنے آئے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ علاقے کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کچھ فیکٹریوں سے مبینہ طور پر نکلنے والا فضلہ اور گیسز اموات کا سبب بنی ہیں۔حکام نے اس پرخطرصورت حال کا جائزہ لینے اورپراسرار بخار کے خاتمے کےلیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے

Leave a reply