باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس میں پیش رفت

0
37
    ( نعمان بھٹہ) سی او ایجوکیشن مظفرگڑھ کی جانب سے ہرا ساں کی جانے والی خواتین اساتذہ نے سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار کے خلاف وزیر اعلی شکایت سیل کو درخواست دے دی.باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی شکایات سیل کی وائس چئیر پرسن مہناز سعید کے مطابق مظفرگڑھ کے سی ای او ایجوکیشن فیاض احمد بزدار سرکاری خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں.10 سے زائد متاثرہ خواتین اساتذہ نے انھیں ثبوت فراہم کردئیے ہیں مگر وہ سامنے نہیں آنا چاہتیں.مہنازسعید کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والے ثبوتوں کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ محکمانہ سزاؤں کا خوف دلا کر کئی خواتین اساتذہ کو جنسی طور پر ہراساں کیاگیا،فحش میسجز بھیجے گئے اور جواب طلبیوں کے لیے خواتین اساتذہ کو دفتری اوقات کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر آنے پر مجبور کیا جاتا رہا.راجن پور میں تعیناتی کے دوران بھی فیاض بزدار کیخلاف ہراسمنٹ کی شکایات سامنے آتی رہیں.وائس چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب شکایات سیل کیمطابق متاثرہ خواتین اساتذہ نے انھیں آگاہ کیا کہ سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار انکے سامنے خود کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا رشتہ دار ظاہر کرتے رہے،حالانکہ فیاض بزدار کا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے.مہنازسعید کے مطابق خواتین اساتذہ کی درخواست پر معاملے کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے اور رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی جارہی ہے.ابتدائی رپورٹ میں سی ای او ایجوکیشن کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی جائیگی.واضح رہے کہ باغی ٹی وی نے اس پر اسپیشل رپورٹ مرتب کی تھی تو اس ایشو کو اٹھایا تھا جس پر انتظامیہ کہ جانب سے اس ایشو پر پیش رفت سامنے آگئی.

    https://baaghitv.com/amp/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d8%b9%d9%84%db%8c-%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8-%da%a9%d8%a7%d9%85%d8%a8%db%8c%d9%86%db%81-%d9%82%d8%b1%db%8c%d8%a8%db%8c-%d8%b1%d8%b4%d8%aa%db%81-%d8%af%d8%a7%d8%b1/

     

    وائس چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب شکایات سیل مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شفاف انکوائری کی ہدایت کی ہے.دوسری جانب معاملے پر موقف لینے کے لیے سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ فیاض احمد بزدار سے رابطہ کیاگیا تو نہ تو انھوں نے فون اٹینڈ کیا اور نہ ہی میسجز کا کوئی جواب دیا.

Leave a reply