این اے 249 کے مسائل اور انکے حل کو ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتا، سید مصطفی کمال

0
27

چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ این اے 249 کے مسائل اور انکے حل کو ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ میرا کردار سب کے سامنے ہے، کرپشن نہیں کی اور نہ کوئی انڈسٹری لگائی ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی الیکشن آفس این اے 249 میں یوسی 30، وانڈا برادری کے حاجی زر خان اور حاجی عالم خان، بلدیہ ٹاؤن، مہاجر کیمپ، 02 نمبر پر متحد مسلم کچھی کمہار جماعت کے معززین،بلدیہ ٹان، 04 نمبر، یوسی 34 میں گھانچی برادری، بلدیہ ٹان، یوسی 30، 24 نمبر پر مختلف برادریوں سے ملاقاتیں اور بلدیہ ٹان، سیکٹر 21/A میں کشمیری برادری کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں آخری بار پانی اور دیگر سہولیات میرے دور نظامت میں ملیں۔ میں نے اسٹیڈیم اور بس ٹرمینل، درجنوں پارکس بنا کر دیئے۔ لیکن افسوس سب کچھ تباہ کردیاگیا۔ میرا کردار سب کے سامنے ہے، کرپشن نہیں کی اور نہ کوئی انڈسٹری لگائی ہے۔ عوام کی خدمت میرا روزگار نہیں ہے۔ کراچی کے مسائل کراچی والا ہی سمجھ سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ پانچ سال میں ایک بھی یو ٹرن نہیں لیا۔ لوگ ہمارے کردار اور قابلیت کی وجہ سے ہمارے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ چالیس سالوں سے جاری بندوق اور گولی کی سیاست کو پی ایس پی نے پھولوں سے ختم کردیا ہے، یہ حالیہ انسانی تاریخ کا معجزہ ہے۔

Leave a reply